شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن کیلیے امیدواروں کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی خالی نشست پر سینٹ الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی ہے۔الیکشن کمیشن کی جاری کردہ فہرست کے مطابق اس واحد نشست پر 5 امیدوار میدان میں ہیں اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی، نواز لیگ، جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے خرم ذیشان اور عرفان سلیم نے کاغذات جمع کرائے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کے نثار خان اور جے یو آئی کے عابد خان یوسفزئی نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ ان کے علاوہ ن لیگ کے تاج محمد آفریدی نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔