پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی آزاد قرار
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف اور کے ارکان اسمبلی کو آزاد قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی پارٹی پوزیشن جاری کردی۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ سپریم کورٹ کے 25 اگست کے فیصلے کی روشنی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین کو آزاد ظاہر کر دیا۔ فہرست میں سنی اتحاد کونسل کے ایک رکن کو ظاہر کیا گیا ہے۔ تمام اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشنز میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور نئی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن اتحاد کونسل
پڑھیں:
الیکشن کمیشن، قومی وصوبائی اسمبلیوں میں تازہ ترین پارٹی پوزیشن جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی وصوبائی اسمبلیوں میں تازہ ترین پارٹی پوزیشن جاری کر دی جبکہ سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف کے ارکان کو آزاد قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے 25 اگست 2025 کے حکم کی روشنی میں نوٹیفیکیشن جاری کردیئے۔قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی و سنی اتحاد کونسل کے تمام ارکان اب آزاد قرار دیے گئے ہیں جس کے بعد پارٹی پوزیشنز میں بڑی تبدیلی آگئی ہے اور نئی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اسمبلی، پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ اسمبلی کی پارٹی پوزیشنز ازسرنو ترتیب دینے کے بعد ارکان کی وابستگی پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل سے ظاہر نہیں ہوگی۔(جاری ہے)
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) 122 ممبران کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ آزاد ارکان کی تعداد 79 ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی 74 ممبران کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات کو جاری تازہ اعداد وشمار کے مطابق قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ممبران کی تعداد 22 ہے۔اسی طرح، جمعیت علما اسلام کے ممبران کی تعداد 10، پاکستان مسلم لیگ کے ممبران کی تعداد 5، استحکام پاکستان پارٹی 4، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ضیا اور وحدت مسلمین کا ایک ایک رکن ہے۔