الیکشن کمیشن، قومی وصوبائی اسمبلیوں میں تازہ ترین پارٹی پوزیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی وصوبائی اسمبلیوں میں تازہ ترین پارٹی پوزیشن جاری کر دی جبکہ سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف کے ارکان کو آزاد قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے 25 اگست 2025 کے حکم کی روشنی میں نوٹیفیکیشن جاری کردیئے۔
قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی و سنی اتحاد کونسل کے تمام ارکان اب آزاد قرار دیے گئے ہیں جس کے بعد پارٹی پوزیشنز میں بڑی تبدیلی آگئی ہے اور نئی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اسمبلی، پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ اسمبلی کی پارٹی پوزیشنز ازسرنو ترتیب دینے کے بعد ارکان کی وابستگی پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل سے ظاہر نہیں ہوگی۔(جاری ہے)
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) 122 ممبران کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ آزاد ارکان کی تعداد 79 ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی 74 ممبران کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات کو جاری تازہ اعداد وشمار کے مطابق قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ممبران کی تعداد 22 ہے۔اسی طرح، جمعیت علما اسلام کے ممبران کی تعداد 10، پاکستان مسلم لیگ کے ممبران کی تعداد 5، استحکام پاکستان پارٹی 4، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ضیا اور وحدت مسلمین کا ایک ایک رکن ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے الیکشن کمیشن کے مطابق کی تعداد
پڑھیں:
ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے متعدد انتخابی حلقوں میں کل (23 نومبر) منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کے تناظر میں ذرائع ابلاغ کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ
الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق میں واضح کیا ہے کہ میڈیا کا کوئی بھی ادارہ پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری نتائج پولنگ کے اختتام کے کم از کم ایک گھنٹے بعد سے نشر کرے گا اور ایسے نتائج کی اشاعت یا نشر کے وقت یہ واضح کیا جائے گا کہ یہ نتائج غیر حتمی اور جزوی ہیں۔
نشریاتی اداروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں کمیشن متعلقہ حکام سے مناسب تادیبی کارروائی کے لیے رجوع کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 13 ضمنی انتخابات، سیکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے لیے ضابطہ اخلاق جاری
مزید برآں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی حلقے کا حتمی اور سرکاری نتیجہ صرف متعلقہ ریٹرننگ آفیسر ہی جاری کرسکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news الیکشن کمیشن پاکستان ضابطہ اخلاق میڈیا نتائج