حکومتی ممبران کا اپوزیشن کو ووٹ دینا فلورکراسنگ نہیں ہوگی، اپوزیشن لیڈرکے پی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
حکومتی ممبران کا اپوزیشن کو ووٹ دینا فلورکراسنگ نہیں ہوگی، اپوزیشن لیڈرکے پی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حکومتی ممبران کو آزاد ڈکلیئرکیا ہے، وزارت اعلی کے انتخاب میں حکومتی ممبران اپوزیشن کے امیدوار کو ووٹ دیں تو یہ فلور کراسنگ نہیں ہوگی۔ مسلم لیگ ن کے رکن اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے اجلاس میں وزارت اعلی کے لیے امیدوار نامزد کیا جائیگا۔خیال رہے کہ وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد اپوزیشن جماعتیں اپنا امیدوار لانے کے لیے متحرک ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کے مستعفی ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے سر جوڑ لیے ہیں اور اپنے اراکین اسمبلی کو پشاور میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اجلاس کے بعد اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے، اپوزیشن سے وزیراعلی کیانتخاب کے لیے امیدوار لانیکا فیصلہ کیا جائیگا جب کہ جے یو آئی (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان بھی پشاور میں موجود ہیں۔وزیراعظم کیکوآرڈینیٹر برائیاطلاعات و نشریات اختیار ولی خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی صورتحال پر متحدہ اپوزیشن کی مشاورت جاری ہے اور وزیراعلی کے لیے مشترکہ امیدوار سامنے لائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکابینہ سے منظوری ملنے تک جنگ بندی نافذ العمل نہیں ہوگی؛ اسرائیل کا یوٹرن کابینہ سے منظوری ملنے تک جنگ بندی نافذ العمل نہیں ہوگی؛ اسرائیل کا یوٹرن غزہ میں جنگ بندی امن کیلئے نادر موقع،پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑ ا ہے،محمد عارف جیل میں بیٹھا شخص دہشت گردوں کا چیف اسپانسر ہے جس نے دہشت گردوں کو واپس لاکر بسایا، عطا تارڑ وزیراعظم اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر بات چیت آئینی ترمیم کے بعد ترقی پانے والے ججز کو بنچ میں نہیں بیٹھنا چاہئے: جسٹس مسرت بھارت پراپیگنڈے کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی چھپا نہیں سکتا:پاکستانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حکومتی ممبران نہیں ہوگی
پڑھیں:
کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی: محمد زبیر
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنما، سابق گورنر سندھ محمد زبیر—فائل فوٹوتحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنما، سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی۔
اسلام آباد میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ حکومت نے 3 ماہ تک آئی ایم ایف کی رپورٹ کیوں دبائے رکھی؟
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ 8 اور 9 فروری کی رات جو کچھ ہوا، وہ سب نے دیکھا۔
محمد زبیرنے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ رپورٹ جاری ہوگی تو اگلی قسط ملے گی، ہم اس رپورٹ میں بے ضابطگییوں پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ حکومتی نمائندے اس رپورٹ پر اپنا مؤقف سامنے رکھیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی پر بنایا گیا مقدمہ جعلی اور بے بنیاد ہے۔ بانیٔ پر گھڑی کا بے بنیاد کیس بنایا ہوا ہے۔
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کے عوام مہنگائی کی چکی میں پس گئے ہیں۔