وزیرمملکت برائے داخلہ امور طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی خواہش کے عین مطابق امن منصوبہ اور جنگ بندی ہونے کے بعد اب ٹی ایل پی کو تکلیف ہورہی ہے اور وہ احتجاج کے نام پر فساد کرنا چاہتی ہے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے طلال چوہدری نے کہا کہ غزہ کے نام پر اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے سارے صوبوں میں ایکشن کیے گئے اور اسلام آباد و پنجاب سے ٹی ایل پی کے جو عہدیدار گرفتار ہوئے اُن سے پروگرام کے پمفلٹ نہیں بلکہ پولیس پر حملہ کرنے کا سامان برآمد ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے عہدیداروں سے کیل والے ڈنڈے، کیمیکل، شیشے کی گولیاں، شیل گن، شیل اور اس سے بچاؤ کے ماسک برآمد ہوئے، انہیں اب فلسطین میں امن ہونے پر مسئلہ ہے اور یہ احتجاج کے نام پر فساد کرنا چاہتے ہیں۔
وزیرمملکت نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی قسم کی انتشاری سیاست اور پروگرام کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بے خوف اور بےباکی سے فلسطین کا مقدمہ عالمی فورمز پر اٹھایا اور عملی طور پر ہم اُن ممالک میں شامل ہیں جس نے ادویات، غذائی امداد بھیجی، فلسطین کے بچوں کو پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم دی جارہی ہے، زخمیوں کو عارضی اسپتال بناکر دی اور وہاں سے مریضوں کو یہاں لائے، یہ واحد ملک پاکستان نے کیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پوری دنیا کے 57 مسلم ممالک میں سے 8 میں بھی پاکستان شامل ہے،یہ غزہ کا مسئلہ حل کرنے کیلیے بلائی گئی تھی، کم و بیش بیس نکاتی امن معاہدہ تیار ہوا، پاکستان نے کھل کر اُس پر بات کی اور حصہ لیا۔
 انہوں نے کہا کہ فلسطین کے لوگوں کو بیان بازی نہیں امن، اپنا وطن چاہیے، انہیں احتجاج اور بیانات نہیں چاہیے، بیس نکاتی ایجنڈا جب پہلے مرحلے پر تسلیم ہوگیا ہے جس کے بعد اب احتجاجیوں کو امن قبول نہیں یا اسرائیل قبضہ ختم ہونا قبول نہیں ہے۔
 طلال چوہدری نے کہا کہ وفاق نے پُرامن احتجاج کی اجازت دی، ہر پروگرام کے ایس او پیز ہوتے ہیں، آج صبح جماعت اسلامی نے فیصل مسجد کے قریب ایک پروگرام کیا، اجازت لی گئی، ایس او پیز پورے کیے گئے، ٹی ایل پی نے کہاں اجازت مانگی ہے؟ کون سے ایس او پیز کی یقین دہانی کرائی ہے؟ ۔
انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج اور موڈ ، کیا کرنا چاہ رہے تھے، ان کے سربراہ کی اشتعال انگیز اور گالی گلوچ والی تقاریر ہیں، فلسطین کے لوگوں کو امن ملنے سے آپ کو کیا مسئلہ ہے؟ فلسطین کے لوگوں کی طرح پاکستان کو بھی امن چاہیے۔
 طلال چوہدری نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد میں گرفتاریاں ہوئیں، ملزمان کے قبضے سے پولیس پر حملہ کرنے کیلیے گولیاں، نمک، کیمیکل، ڈنڈے برآمد ہوئے، یہ ملزمان کارکنان کو آنسو گیس سے بچانے والے ماسک، شیل اور گنز اور دیگر برآمد ہونے والی چیزیں تقسیم کرتے۔
 انہوں نے کہا کہ میں یہ بات بہت وثوق سے کہتا ہوں کہ اسلام آباد میں پکڑے جانے والے لوگ ٹی ایل پی کے بنیادی عہدیدار اور کارکن ہیں۔ طلال چوہدری کے مطابق بھارتی جارحیت کے وقت بھی ٹی ایل پی نے قوم کی توجہ ہٹانے کیلیے مارچ کا منصوبہ بنایا تھا، اُس وقت انہیں بلاکر سمجھایا اور متنبہ کیا تھا۔
طلاق چوہدری نے کہا کہ غزہ امن معاہدہ پوری امت مسلمہ کی کامیابی ہے، جس کے تحت اسرائیل فوج غزہ سے نکلے گی، غاضب شکست کھا رہا ہے، وہ اپنے پلان میں ناکام رہا ہے، فلسطینی اسی طرح کا معاہدہ چاہتے تھے۔
 اُن کا کہنا تھا کہ ایسے میں غزہ کیلیے احتجاج کے نام پر فساد کا اعلان کیا جارہا ہے، خوراک، ادویات کیلیے نہیں بلکہ چندہ کیلوں والے ڈنڈے خریدے گئے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: طلال چوہدری نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اسلام ا باد احتجاج کے فلسطین کے ٹی ایل پی کے نام پر

پڑھیں:

ہماری قیادت بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ تصادم نہیں چاہتی، خواجہ آصف

وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پارٹی کی مستقبل کی قیادت ہیں جب کہ کشیدگی کو کم کرنے میں صدر مملکت ماہر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ صدر مملکت کا طویل تجربہ ہے وہ تصادم پر یقین نہیں رکھتے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری قیادت بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ تصادم نہیں چاہتی۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مریم نواز پارٹی کی مستقبل کی قیادت ہیں جب کہ کشیدگی کو کم کرنے میں آصف زرداری ماہر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا طویل تجربہ ہے وہ تصادم پر یقین نہیں رکھتے، صدر مملکت نے محسن نقوی کو بلایا ہے جو کہ خوش آئند ہے، ہماری قیادت بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ تصادم نہیں چاہتی۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف کی طبیعت اب بہتر ہے، نواز شریف کی غیر موجودگی پر بہت ساری قیاس آرائیاں ہوئیں، قائد نون لیگ سے مستفید ہونے والے کچھ لوگ غلط باتیں کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف کل شام وطن واپس پہنچیں گے تو معاملات طے ہوجائیں گے، عدم اعتماد کی بات کرنے سے پہلے اسد قیصر کو اپنا گھر درست کرنا چاہیے۔ اُن کا  مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈ اپور اور علیمہ خان ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں، اسد قیصر اپنے گھر کی خبر لیں ہمارے گھر کو چھوڑیں، ہم اپنا گھر اچھے طریقے سے خود سنبھال لیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سیز فائر، ٹی ایل پی غزہ میں امن ہونے پر فساد کرنا چاہتی ہے، وزیرمملکت
  • ترمیم ہونے تک موجودہ آئین پر ہی انحصار کرنا ہو گا: جسٹس امین
  • 26 ویں آئینی ترمیم کیس: آئین میں ترمیم ہونے تک موجودہ آئین پر ہی انحصار کرنا ہو گا، جسٹس امین الدین
  • چھبیسویں آئینی ترمیم کیس: آئین میں ترمیم ہونے تک موجودہ آئین پر ہی انحصار کرنا ہو گا، جسٹس امین الدین
  • پلاٹ خریدنے کے بعد اصغر زنئور کی بیوی اوربیٹی پلاٹ فروخت کرنا چاہتی ہیںارشاپلیجو
  • اسرائیلی جارحیت کے 2 برس ، جماعت اسلامی کے صہیونی مظالم کیخلاف ملک گیر احتجاج و مظاہرے ‘اہل غزہ اور حماس سے اظہار یکجہتی
  • این پی سی حملہ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا
  • طوفان الاقصیٰ کے 2برس مکمل: حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اسرائیل کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کیا جائے گا
  • ہماری قیادت بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ تصادم نہیں چاہتی، خواجہ آصف