راولپنڈی؛ 11 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ ، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 11 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق شہر میں 11 اکتوبر تک احتجاج، دھرنے،جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد رہے گی، دفعہ 144 کا نفاذ چار روز کے لیے کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حساس اور اہم تنصیبات کے قریب پر تشدد کاروائیوں کا خدشہ ہے، 11 اکتوبر تک شہر میں لاؤڈ سپیکر پر بھی پابندی عائد رہے گی۔
کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اکتوبر تک
پڑھیں:
بھارت میں کھانسی کا سیرپ پینے سے 14 بچے جاں بحق، دوا پر پابندی عائد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی: بھارت کی مختلف ریاستوں میں کھانسی کا شربت پینے سے 14 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعات مدھیہ پردیش، راجستھان اور تامل ناڈو میں پیش آئے، جن میں سب سے زیادہ 11 اموات مدھیہ پردیش میں ہوئیں۔ واقعے کے بعد ملک کی متعدد ریاستوں میں مذکورہ کھانسی کے سیرپ پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سیرپ میں زہریلے کیمیکل کی خطرناک مقدار پائی گئی، جس کے باعث دواساز کمپنی کے خلاف کرمنل مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایک ڈاکٹر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بھارتی حکام کے مطابق کمپنی پر ادویات میں ملاوٹ اور ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جب کہ متاثرہ ریاستوں میں سیرپ کے تمام اسٹاک کو ضبط کرلیا گیا ہے تاکہ مزید جانی نقصان روکا جا سکے۔