Daily Mumtaz:
2025-10-10@13:55:54 GMT

کرکٹ میں اے آئی کی انٹری، پِچ رپورٹنگ میں نئے باب کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

کرکٹ میں اے آئی کی انٹری، پِچ رپورٹنگ میں نئے باب کا آغاز

کرکٹ کے میدان میں اب مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence – AI) نے بھی اپنی جگہ بنالی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پِچ رپورٹنگ کے لیے جدید اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دسویں میچ سے قبل بھارت کی سابق کپتان متھالی راج نے گوگل کے جیمنائی اے آئی ٹول کے ساتھ مل کر پِچ رپورٹ پیش کی۔

متھالی راج نے اپنے موبائل پر Gemini Live فیچر استعمال کرتے ہوئے کیمرے کے ذریعے پِچ دکھائی اور اے آئی سے سوال کیا کہ ہم وشاکھا پٹنم کے اے سی اے وی ڈی سی اے ACA-VDCA اسٹیڈیم میں ایک ون ڈے میچ کے لیے موجود ہیں، یہاں موسم گرم اور مرطوب ہے، آپ اس پِچ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟

Mithali Raj and Google Gemini telling us all we need to know about the pitch ahead of the first #CWC25 clash in Vizag.

pic.twitter.com/VMjZCyYWEe

— ICC (@ICC) October 9, 2025

اس پر جیمنائی نے تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ پِچ ہموار اور بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، اس پر گھاس کم ہے اور گرم و مرطوب موسم کے باعث بال زیادہ سوئنگ نہیں کرے گا، لہٰذا ایک زیادہ اسکور والا میچ متوقع ہے۔

متھالی راج نے جیمنی کے تجزیے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ واقعی یہ ایک اچھی بیٹنگ پِچ ہے اور شائقین کو رنز سے بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

نادرا نے بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کیلئے جدید کاؤنٹرز کا آغاز کر دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مختلف ممالک میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیے ہیں، تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو معیاری اور فوری خدمات کی فراہمی کے لیے مختلف ممالک کے پاکستانی سفارتخانوں میں نادرا کے کاؤنٹرز فعال کر دیے گئے ہیں۔ ان میں کینیڈا کے شہر مونٹریال اور وینکوور، اٹلی کا شہر میلان، بحرین کا دارالحکومت مناما، اور اردن کا دارالحکومت عمان شامل ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق جلد اٹلی کے دارالحکومت روم میں بھی نادرا کا نیا کاؤنٹر قائم کر دیا جائے گا، جس کے بعد یورپ اور مشرقِ وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نادرا کی خدمات مزید آسانی سے دستیاب ہوں گی۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ ان کاؤنٹرز کے قیام کا مقصد بیرون ملک پاکستانیوں کو بائیو میٹرک تصدیق، شناختی کارڈ کی تجدید، نیکوپ (NICOP) اور دیگر اہم دستاویزات کے حصول میں سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ انہیں پاکستان آنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

 

متعلقہ مضامین

  • 12 اکتوبر سے یورپ جانے والوں کے لیے نیا ڈیجیٹل انٹری سسٹم نافذ
  • نادرا نے بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کیلئے جدید کاؤنٹرز کا آغاز کر دیا
  • پی سی بی کی اپنی اوٹی ٹی سروس ‘پی سی بی لائیوکا آغاز برطانیہ میں دستیاب
  • غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کا آغاز ہو گیا، کیمپ سمیٹنا شروع کر دیے
  • کرکٹ میں بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال، گوگل جیمنائی نے پچ رپورٹنگ سنبھال لی
  • ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا 13 اکتوبر سے آغاز
  • جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا 12 اکتوبر سے آغاز
  • جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی، سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
  • حق مہر وہی ہوگا جو نکاح نامہ کی انٹری 13 میں درج ہوگا، عدالت عظمیٰ