پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات میں حالیہ مثبت تبدیلی کے بعد دونوں ممالک کے دفاعی اداروں کے درمیان تعاون بڑھنے لگا ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان کی سرکاری دفاعی صنعت ”ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا“ (ایچ آئی ٹی) کے اعلیٰ سطح وفد نے بنگلادیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان سے ڈھاکہ میں ملاقات کی۔پاکستانی وفد کی قیادت چیئرمین ایچ آئی ٹی لیفٹیننٹ جنرل شاکر اللہ خٹک نے کی۔ملاقات آرمی ہیڈکوارٹرز ڈھاکہ میں ہوئی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر بات ہوئی۔بنگلادیش آرمی کے مطابق گفتگو خاص طور پر بنگلادیشی فوج کے چالیس ”ٹائپ 59“ اور اٹھاون ”ٹائپ 69“ ٹینکس کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر مرکوز رہی۔ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا، جو 1970 کی دہائی کے آغاز میں پاکستان کے پرانے ٹینکوں کی مرمت کے لیے قائم ہوئی تھی، آج ایک بڑی دفاعی صنعت میں تبدیل ہو چکی ہے۔یہ ادارہ جدید ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپیں اور دیگر ہائی ٹیک دفاعی آلات تیار کرتا ہے۔ایچ آئی ٹی کے پاس چھ بڑے پروڈکشن یونٹس، ریسرچ و ڈیولپمنٹ سینٹر اور اندرونِ خانہ پرزہ جات بنانے کی سہولت موجود ہے۔ملاقات میں ایچ آئی ٹی نے بنگلادیشی فوج کو ٹینکس کی جدت کاری کے اپنے تجربے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وہ پاکستان کے جدید ترین ٹینکوں، جیسے الخالد اور حیدر ٹینک، کے ڈیزائن اور اپ گریڈیشن میں مہارت رکھتے ہیں۔بنگلادیش آرمی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ دونوں وفود نے باہمی تعاون اور مستقبل میں مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔اس سے قبل 28 اکتوبر کو پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی ڈھاکہ میں بنگلادیش آرمی چیف سے کی تھی۔ اس ملاقات میں بھی دونوں ممالک نے مشترکہ تربیتی پروگرامز، سیمینارز اور دوروں کے ذریعے عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔قیام پاکستان کے وقت بنگلادیش پاکستان کا ہی حصہ تھا.

لیکن 1971 کی خانہ جنگی کے نتیجے میں مشرقی پاکستان الگ ہو کر بنگلادیش بن گیا۔2024 میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے اور ان کے بھارت فرار ہونے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات میں نرمی آئی ہے، جب کہ بنگلادیش اور بھارت کے تعلقات میں تناؤ بڑھ گیا ہے۔ اس صورتحال میں پاکستان نے ڈھاکہ کے ساتھ نئی راہیں کھولنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان کے ایچ آئی ٹی کے درمیان

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی

اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔   اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • امریکی کانگریس میں اہم بل، اسرائیل کو امریکی دفاعی ٹیکنالوجی تک غیرمعمولی رسائی ملنے کا امکان