وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہزاروں طالبان کو پاکستان لا کر بسایا اور آج بھی پی ٹی آئی دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔سوشل میڈیاپرجاری پیغام میں خواجہ آصف نے کہاکہ افغان حکومت کے ساتھ سالوں پر محیط مذاکرات اور وفود کے کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی، برسوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جا رہا ہے، روزانہ فوجی جوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں۔وزیردفاع نے لکھا کہ 60لاکھ افغان مہاجرین کی 60سال کی مہمان نوازی کی قیمت ہم اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ افغان مہمان اپنے گھروں کو جائیں اور یہ مفت بری اور محسن کشی بند کریں۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ کیسے مہمان ہیں جو میزبانوں کا خون بہاتے ہیں اور قاتلوں کو پناہ میسر کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خواجہ آصف

پڑھیں:

چمن: غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251008-08-9
چمن (آن لائن) چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد گرفتار اور ڈی پورٹ کردیا گیا۔ چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ نے اس موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ چمن میں تمام غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے رضاکارانہ طور پر فوری طور وطن واپس چلے جائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر اس وقت تک جاری رہے گا جب تک غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تمام افغان مہاجرین کا مکمل انخلا مکمل نہ ہو۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • افغان مہمان اپنے گھروں کو جائیں اورمحسن کشی بند کریں، خواجہ آصف
  • ہزاروں طالبان کو عمران خان نے پاکستان لا کر بسایا ،خواجہ آصف
  • طالبان کو پاکستان لانے والی پی ٹی آئی دہشتگردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے، وزیر دفاع
  • افغان مہمان نوازی کی قیمت اپنے خون سے اداکر رہے، وقت آگیا کہ واپس جائیں، خواجہ آصف
  • ساٹھ سال مہمان نوازی کی قیمت ہم اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں،خواجہ آصف
  • افغان مہمان نوازی کی قیمت اپنے خون سے اداکر رہے، وقت آگیا کہ افغان مہمان واپس جائیں: خواجہ آصف
  • دہشتگردوں کے لیے کسی قسم کی لچک قابلِ برداشت نہیں، وزیردفاع کا افغانستان کو واضح پیغام
  • پاکستان میں امن و استحکام کیلئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر
  • چمن: غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن جاری