اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہزاروں طالبان کو پاکستان لا کر بسایا اور آج بھی پی ٹی آئی دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیاپرجاری پیغام میں خواجہ آصف نے کہاکہ افغان حکومت کے ساتھ سالوں پر محیط مذاکرات اور وفود کے کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی، برسوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جا رہا ہے، روزانہ فوجی جوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں۔

وزیردفاع نے لکھا کہ 60لاکھ افغان مہاجرین کی 60سال کی مہمان نوازی کی قیمت ہم اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ افغان مہمان اپنے گھروں کو جائیں اور یہ مفت بری اور محسن کشی بند کریں۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ کیسے مہمان ہیں جو میزبانوں کا خون بہاتے ہیں اور قاتلوں کو پناہ میسر کرتے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ آصف

پڑھیں:

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف ،شاداب گرلز کالج کے کانووکیشن کے دوران کامیاب طلبہ میں اسناد اور شیلڈ تقسیم کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی والے دھاندلی کا الزام لگائیں گے، ان کو ضمنی الیکشن میں بری طرح شکست ہوئی ہے:خواجہ آصف
  • رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے والی پاکستان شاہینز ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
  • رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان شاہینز ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
  • رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
  • ایران اور پاکستان سے مہاجرین کی ایک ہی دن میں بڑی تعداد افغانستان واپس
  • امریکا میں گمشدہ بلی 10 برس بعد حیران کن طور پر اپنے گھر واپس پہنچ گئی
  • این اے 129 میں ہر حربہ استعمال کرنے کے باوجود بھی انتظامیہ اور (ن) لیگ کے ہاتھ پیر پھولے ہوئے ہیں، حماد اظہر
  • سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف ،شاداب گرلز کالج کے کانووکیشن کے دوران کامیاب طلبہ میں اسناد اور شیلڈ تقسیم کر رہے ہیں
  • انٹرویوز کے بھاری معاوضے پرعاطف اسلم کا موقف سامنے آگیا
  • بھارت کو پڑنے والی مار سے پراکسی وار میں شدت آئی، امریکہ ہماری فتح کا اعلان کر رہا ہے: خواجہ آصف