فائل فوٹوز

وزیرآباد کے علاقے کالا سکّے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں نئی نویلی دلہن رخسار کو مبینہ طور پر اس کے سسرالیوں نے تیزاب پلا کر قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی رہائشی رخسار کی شادی 12 ستمبر 2025ء کو کالا سکّے کے رہائشی الطاف حسین سے ہوئی تھی، مقتولہ کے اہلِ خانہ کے مطابق شادی کے کچھ ہی دن بعد رخسار کے سسرالی اس بات پر برہم ہو گئے کہ وہ جہیز میں کپڑے نہیں لائی تھی۔

رپورٹس کے مطابق رخسار کی ساس اور دیور نے اسے طعنے دینا شروع کر دیے، مقتولہ کے بھائی نے الزام لگایا کہ اس کی بہن کو شوہر الطاف حسین اور ساس نے زبردستی تیزاب پلایا۔

بھارت: سسرالیوں نے جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر دلہن کو تیزاب پلا کر مار ڈالا

بھارت سے یکے بعد دیگرے جہیز کے بھاری بھرکم مطالبات پورے نہ ہونے پر بہوؤں کو جان سے مار دینے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

واقعے کے بعد رخسار کو تشویشناک حالت میں ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کیا گیا، تاہم وہ اسپتال پہنچنے پر دم توڑ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی احمد نگر چھٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر الطاف حسین اور اس کی والدہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزم نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رخسار نے خود تیزاب پیا، ہم نے اسے مجبور نہیں کیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ مقتولہ کے اہلِ خانہ نے انصاف کی اپیل کی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

 الیکشن کمشن کے نوٹس کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہوں: طلال چودھری

فیصل آباد (نیٹ نیوز) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ ایسا کیوں کرتی ہے کہ پنجاب میں ووٹ نہیں ڈالے جا رہے اور کے پی میں ڈالے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایک ہی روز میں ہونے والے انتخاب میں 2 مختلف اصول کیوں ہیں؟ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ این اے 96 کے 350 پولنگ سٹیشنز پر کہیں بائیکاٹ نہیں ہوا۔ ضمنی الیکشن کے حساب سے ٹرن آؤٹ زائد ہے۔ طلال چودھری نے کہا کہ الیکشن کمشن کا نوٹس مجھے بھی ہوا، جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ الیکشن کمشن ووٹ جیسے آئینی حق کے استعمال کو روکنے والوں کا نوٹس کب لے گا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ مریم نواز کے کام اور شہباز شریف کی کارکردگی کو پڑ رہا ہے۔ حالیہ الیکشن میں کہیں کوئی بڑا ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • پرنسپل کی مبینہ جنسی ہراسانی پر 15 سالہ طالبہ نے اسکول میں خودکشی کر لی
  • بیوٹی سیلون میں لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے واقعے میں پیشرفت
  • ای چالان سندھ کے دیگر شہروں میں تاحال کیوں لاگو نہیں ہو سکا؟
  • ای چالان سندھ کے دیگر شہروں میں  کیوں نافذ نہیں کیا گیا؟
  • تحائف وصول کرنا کیوں پسند نہیں ہے؟ انوشکا شرما کا انوکھا موقف
  •  الیکشن کمشن کے نوٹس کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہوں: طلال چودھری
  • پاکستانی سولر صارفین کا رجحان آف گرڈ سولر سسٹم کی طرف کیوں بڑھ رہا ہے؟
  • ضمنی الیکشن میں عوام کی دلچسپی کم کیوں؟ چیف الیکشن کمشنر نے بتا دیا
  • گلگت، دنیور ڈگری کالج کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد
  • چشتیاں، ایک ماہ کی دلہن کے قتل کے الزام میں شوہر، جیٹھ اور سسر گرفتار