فلسطینی عوام کو یمنی شہداء پر فخر ہے، جہاد اسلامی
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
اپنے ایک جاری بیان میں فلسطین کی مقاومت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ امت اسلامی کے مقدسات کے دفاع اور قبضے کیخلاف مزاحمت کی راہ میں فلسطینی و یمنی خون آمیزہ ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے سربراہ، جنرل "محمد عبدالکریم الغماری" کی شہادت پر فلسطین کی مقاومتی تحریک "جهاد اسلامی" نے ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے یمنی فوج، عوام اور "انصار الله" کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ بیان میں جہاد اسلامی نے کہا کہ فلسطینی قوم ہمیشہ یمنی عوام کی قربانیوں کی قدر شناس رہے گی اور ان شہیدوں پر فخر کرتی ہے جنہوں نے فلسطین کاز کی حمایت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی قوم کو اس بات پر فخر ہے کہ امت اسلامی کے مقدسات کے دفاع اور قبضے کے خلاف مزاحمت کی راہ میں فلسطینی و یمنی خون آمیزہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ کچھ ہی دیر قبل یمنی مسلح افواج کے ترجمان، میجر جنرل "یحییٰ سریع" نے جاری کردہ بیان میں یمنی فوج كے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی۔ اس بیان کے جاری ہونے کے بعد، بعض عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا کہ یمنی فوج کے چیف کو دو بار نشانہ بنایا گیا، جس میں دوسری کوشش کامیاب رہی۔ یحییٰ سریع نے اپنے جاری بیان میں واضح کیا کہ آج یمنی مسلح افواج کو فخر ہے کہ وہ جہادی کمانڈر، جنرل محمد عبدالکریم الغماری، ان کے 13 سالہ بیٹے حسین اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کا اعلان کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی دشمن کے خلاف براہ راست کارروائیوں کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے یہ شہداء، قدس کے راستے میں شہید ہونے والوں کے قافلے میں شامل ہو گئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فخر ہے
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں