اسکرین گریبز 

گورنر ہاؤس لاہور میں دوسری سالانہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ میلاد کی تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے47 خوش نصیبوں میں عمرے کے ٹکٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

 اس موقع پر گورنر پنجاب، سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ لوگوں کا اس قدر ہجوم اس بات کا ثبوت ہے کہ گورنر ہاؤس عوامی گھر بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت محمدﷺ کی سیرت پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

27 ویں آئینی ترمیم پر سپریم کورٹ کے ججز کی رائے تقسیم

اسلام آباد:

ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس میں اجتماعی استعفے اور ترمیم کی حمایت کرنے کی دو تجاویزمیں سے کسی پر بھی عمل نہ ہو سکا اور یوں ترمیم کے حوالے سے رائے منقسم نظر آئی۔

اجلاس میں چند ججوں کی طرف سے یہ بیان جاری کرنے کی تجویز دی گئی کہ 27 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے منظور کی ہے جو بائنڈنگ ہے اسے چیلنج کرنا وفاقی آئینی عدالت کیخلاف جائیگا جو اس ترمیم کے تحت قائم ہو چکی ہے۔

اس تجویز پر اتفاق رائے نہ ہو سکا، بعض ججز کی رائے تھی کہ یہ بیان 27 ویں ترمیم کی توثیق کے مترادف ہوگا، یوں یہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

بعض ججز کی طرف سے اجتماعی استعفوں کی تجویز بھی آئی تاہم اس پر بھی اتفاق نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فل کورٹ کے حوالے سے جسٹس صلاح الدین پنہور کا خط نہیں پڑھا اور اسے واپس لوٹا دیا۔

چیف جسٹس نے ان افواہوں کی تردید کی کہ انہوں نے اپنے لئے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ برقرار رکھنے کیلئے حکومت سے بات کی تھی۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران جسٹس یحییٰ آفریدی جب علم ہوا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے الفاظ حذف کئے جا رہے ہیںتو انہوں نے مستعفی ہونے کاذہن بنا لیا تھا۔ بعد ازاںحکومت نے ان کا عہدہ ترمیم میں برقرار رکھا۔

متعلقہ مضامین

  • بی آئی ایس پی کا انقلابی اقدام: 1 کروڑ والٹ اکاؤنٹس کا آغاز
  • جنیوا میں امریکا، یوکرین وفود کے درمیان ملاقات نتیجہ خیز قرار    
  • فلور انڈسٹری میں تنظیمی تقسیم؟
  • سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف ،شاداب گرلز کالج کے کانووکیشن کے دوران کامیاب طلبہ میں اسناد اور شیلڈ تقسیم کر رہے ہیں
  • 27 ویں آئینی ترمیم پر سپریم کورٹ کے ججز کی رائے تقسیم
  • چائلڈ اسٹار عریشہ رضی نے شوہر اور بیٹے کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی
  • سکردو، ایام فاطمیہ کی مناسبت سے محفل مسالمہ
  • لاہور، گھروں میں کام کے بہانے دوران واردات شہریوں کو زخمی کرنے والا خطرناک گروہ گرفتار
  • ٹرمپ اور ممدانی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات، نیتن یاہو کی گرفتاری پر کیا بات ہوئی؟
  • یوکرین امن معاہدہ ایک ہفتے میں ممکن ہے، پولیٹیکو