گورنر بغیر این او سی علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں کرسکتے: حافظ حمد اللّٰہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ بغیر این او سی کے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی، علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں کر سکتے۔
حافظ حمد اللّٰہ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے بعد اِس سے بھی بدترین صورتحال ہوگی۔
حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کیا گوجرانوالہ میں تین سابق وزرائے اعظم کے خلاف غداری کے پرچے نہیں ہوئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جتنا حکومت بنانے سے دور رہیں اتنا ہی سیاسی جماعتوں کا فائدہ ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حافظ حمد الل
پڑھیں:
وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور کرنے کیلئے آئین میں کوئی مدت درج نہیں،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ منظور کرنے کی مدت کے حوالے سے آئین میں کوئی شق موجود نہیں۔ گورنر سے مطالبہ ہے وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ فوری منظور کریں۔
نجی ٹی وی سما نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گورنر یا وفاقی حکومت کو رکاوٹ نہیں ڈالنی چائیے، ماضی میں سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کی بھی ان ہاؤس تبدیلی ہوچکی۔ یہ جمہوری عمل ہے، جسے مکمل ہونا چاہئے۔ ہمارے ارکان اسمبلی متحد ہیں کوئی ان سے رابطہ نہیں کرے گا۔
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ باضابطہ طور پر موصول نہیں ہوا۔ استعفیٰ آیا تو منظور کرنے میں وقت نہیں لگاؤنگا۔
پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، شہر میں جگہ جگہ فری ملک ٹیسٹنگ کیمپ لگ گئے، جعلی دودھ پکڑے جانے پر کیا سزا؟ جانئے اس ویڈیو میں
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سرکاری طور پر بھیجی جانے والی چیزیں گیٹ پر نہیں چھوڑی جاتیں۔ میرے لئے آنے والی ڈاک سیکرٹری، سی ایس او یا ایم ایس وصول کرتے ہیں ۔ ان میں سے کسی نے استعفیٰ وصول نہیں کیا۔ استعفیٰ آیا تو منظور کرنے میں وقت نہیں لگاؤنگا۔