Jasarat News:
2026-07-24@06:25:36 GMT

میرے استعفے سے پارٹی ختم ہو جائے گی، بیرسٹر گوہر

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر وہ استعفا دیں تو عدالت عظمیٰکے حکم کے مطابق پارٹی ختم ہوجائے گی،عمران خان کئی اہم فیصلوں پر مشاورت نہیں کرتے۔ بیرسٹر گوہر نے اپنے استعفے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ‘میں آج اگر استعفا دوں تو پارٹی ودآئوٹ ہیڈ (سربراہ کے بغیر) ہو جائے گی اور ہماری پارٹی مکمل ختم ہو جائے گی۔ “انہوں نے بتایا کہ بانی نے علی امین کو وفادار ساتھی اور مضبوط امیدوار قرار دیا تھا اور یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہیں جنہیں بانی نے نامزد کیا ہے، جبکہ کابینہ کے نام بھی وہی فائنل کریں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ
بانی کو علی امین گنڈاپور سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تحفظات تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی نے پنجاب اسمبلی کی 14 اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے فوری استعفا دینے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام اراکین کو اس پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے وضاحت کی کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک موجود نہیں ہے ،وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر ان کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی گئی، بانی پی ٹی آئی کئی اہم فیصلوں پر مشاورت نہیں کرتے۔ بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ گنڈاپور کو ہٹانے کے حوالے سے انہوں نے کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی تردید کی۔

خبر ایجنسی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر نے جائے گی

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر