علی امین گنڈاپور کے بعد بیرسٹر گوہر کی بھی چھٹی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر 2025ء) علی امین گنڈاپور کے بعد بیرسٹر گوہر کی بھی چھٹی، تحریک انصاف کے ممکنہ نئے چئیرمین کا نام سامنے آ گیا، پارٹی میں کئی بڑی تبدیلیاں متوقع۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد اب مرکزی قیادت میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے اور ان کی جگہ جنید اکبر کو چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔
اسی طرح، سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ شیخ وقاص اکرم کی جگہ رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات لگایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور بھی وزیراعلیٰ کے پی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، ان کی جگہ قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
مستعفی ہونے کے بعد علی امین گنڈاپور کی سوشل میڈیا ٹیم بھی ڈی آئی خان رروانہ ہوگئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علی امین گنڈاپور کے بعد
پڑھیں:
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
( اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔
فور اسٹار جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کر دیا گیا،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کے لیے اہم قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل پربڑاردعمل آگیا
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جنرل عامر رضا اس سے قبل پاک فوج میں چیف آف جنرل اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے تھے۔