پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا میں حزب اختلاف کی جماعتیں وزارت اعلیٰ کے لیے امیدوار لانے میں تقسیم کا شکار ہو گئیں۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی خواہش ہے کہ اپنا امیدوار لایا جائے جبکہ جمعیت علمائے اسلام بھی اپنا امیدوار لانے کے لیے متحرک ہے، اپوزیشن جماعتوں کو متفق کرنے کے لیے سیاسی رہنماؤں نے کوششیں تیز کر دیں۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر آج جمعیت علمائے اسلام کے اہم رہنماؤں سے رابطہ کریں گے، گزشتہ روز بھی اپوزیشن لیڈر نے گورنر اور مولانا عطا الرحمان سے مشاورت کی تھی۔

بھارت پراپیگنڈے کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی چھپا نہیں سکتا: پاکستان

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہے کہ متفقہ طور پر تمام اپوزیشن جماعتیں ایک ہی امیدوار کو نامزد کریں۔

دوسری طرف خیبرپختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آج شام اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اور رہنماؤں کو طلب کیا گیا ، اجلاس وزیر اعلیٰ ہائوس میں ہوگا۔

اجلاس سے علی امین گنڈاپور الوداعی خطاب کریں گے،وہ گزشتہ روز ہی آبائی گاؤں ڈی آئی خان جا رہے تھے، قریبی ساتھیوں نے نہ جانے کا مشورہ دیا تھا، آج خطاب کے بعد رخصتی ہوگی۔

یاد رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے سے متعلق خبر کی تصدیق کی تھی کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ طلب کرکے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا ہے۔
 

’ہم پر لازم ہے جو ظلم ہوا اس کی تکرار کبھی نہ ہونے دیں‘، وزیراعظم کا غزم امن معاہدے پر ردعمل

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور

پڑھیں:

جی 20 ممالک پائیدار ترقی کی حمایت کیلئے بلاخوف کام کریں: صدر راما فوسا

جوہانسبرگ (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ میں دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کی تنظیم جی20 کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر جی 20 کی صدارت امریکا کے سپرد کر دی گئی۔

جوہانسبرگ سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقا کے صدر سائرل راما فوسا نے اجلاس کے اختتام پر اپنے خطاب میں کہا کہ اجلاس میں تمام ذرائع سے موسمیاتی مالیات بڑھانے کی ضرورت کو تسلیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی 20 ممالک کو پائیدار ترقی کی حمایت کے لیے بلاخوف وخطر کام کرنا چاہیے۔

صدر راما فوسا نے کہا کہ جی 20 اعلامیہ کثیرالجہتی تعاون کے عزم کی تجدید ہے، یہ اعلامیہ دنیا کے لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کے عزم کا اظہار ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعلامیہ تسلیم کرتا ہے کہ ہمارے مشترکہ اہداف اختلافات سے بالاتر ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے جی 20 سربراہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا، اجلاس میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور دیگر عالمی رہنما شریک ہوئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رواں برس جی 20 اجلاس کا عنوان یکجہتی، مساوات اور پائیداری تھا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے خصوصی پولیس یونٹ کا اعلان
  • جی 20 ممالک پائیدار ترقی کی حمایت کیلئے بلاخوف کام کریں: صدر راما فوسا
  • نئے صوبے بنانے سے ملک مزید تقسیم کا شکار ہو گا: مریم نواز
  • قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا معاملہ مزید تاخیر کا شکار
  • گلگت، سپیکر اور اپوزیشن لیڈر کا سروس ٹریبونل کا دورہ، ممبران سے ملاقات
  • 27 ویں ترمیم کے خلاف وکلا کنوینشن بدمزگی کا شکار، کیا وکلا تقسیم ہیں؟
  • حکومتی اعتراض مسترد، پی ٹی آئی کا اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود اچکزئی کا نام برقرار رکھنے کا فیصلہ  
  • صوبوں میں وسائل کی تقسیم کا فارمولہ طے کرنے کیلئے این ایف سی کا اجلاس 4 دسمبر کو طلب
  • الیکشن کمیشن کا نوٹس مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کی طلبی کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا