خیبرپختونخوا: عہدے سے گنڈاپور کی برطرفی پر بیرسٹر گوہر بے خبر
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: چیئرمین:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے سے مکمل لا علمی کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ انہیں وزیراعلیٰ کو ہٹانے کے کسی فیصلے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی، مجھے ابھی تک اس نوعیت کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی، مجھ سے منسوب بیان بھی غلط ہے۔
دوسری جانب پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان جاری سیاسی کشمکش اپنے انجام کے قریب پہنچ چکی ہے، جس کے نتیجے میں علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے نئے وزیراعلیٰ کے لیے ضم شدہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ممکنہ امیدواروں میں سہیل آفریدی کا نام سرفہرست بتایا جا رہا ہے، جن کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کے درمیان طویل عرصے سے سیاسی اختلافات چلے آ رہے ہیں، جن میں ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی عائد کیے گئے۔
پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق ان اختلافات نے انتظامی معاملات کو بھی متاثر کیا ہے، جس کے باعث قیادت کو تبدیلی کا فیصلہ کرنا پڑا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔