افواہیں بے بنیاد، وزیر اعلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، گوہر علی خان
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
افواہیں بے بنیاد، وزیر اعلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، گوہر علی خان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس )چیئر مین تحریک انصاف گوہر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، یہ تمام افواہیں پارٹی کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں ،جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلا کر پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، ایسی بکھیرنے والی سازشوں کا مقصد داخلی انتشار پیدا کرنا ہے، ہم ہر قسم کے حالات میں متحد رہیں گے۔علی امین گنڈاپور ہی ہمارے وزیراعلی ہیں، ان کے خلاف پھیلائی جانے والی افواہیں قطعی طور پر بے بنیاد ہیں۔ پارٹی کو تقسیم کرنے والی ہر کوشش کا ڈٹ کر اور موثر جواب دیا جائے گا، ہم ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے، بیرسٹر گوہر سچائی اور تنظیمی یکجہتی کے دفاع کے لیے ہم ہر فورم پر اپنا موقف واضح کریں گے، انتشار پھیلانے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرن ،ش، م کو تقسیم کرنے والے ناکام،ہمیشہ منہ کی کھائیں گے، وزیراعلی پنجاب ن ،ش، م کو تقسیم کرنے والے ناکام،ہمیشہ منہ کی کھائیں گے، وزیراعلی پنجاب عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کردیے کشمیر میں معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائےگا، وزیرِ اعظم سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے: الیکشن کمیشن کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ایل ڈی اے ملازمین کو پنشن کی عدم ادائیگی ، وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس کی اپیل
لاہور(نیوزڈیسک)بلدیہ عظمیٰ کے متعدد سابق ریٹائرڈ ملازمین گزشتہ 2 ماہ سے مبینہ طور پر پنشن نہ ملنے کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ستمبر سے تاحال پنشن کی ادائیگی نہیں کی گئی، بلدیہ حکام کی جانب سے انتظار کرنے کا کہا جارہا ہے ۔
رئٹائرڈ ملازمین کا کہناہے کہ بلدیاتی ملازمین کو چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈسٹرکٹ اتھارٹیز کے ماتحت منتقل کیئے جانے کے بعد ان کی پنشن کا نظام متاثر ہواہے ، جس کے نتیجے میں بزرگ ملازمین میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں، متعدد ریٹائرڈ ملازمین نے بتایا کہ انہیں مبینہ طور پر ستمبر 2025 سے تاحال انہیں پنشن کی ادائیگی نہیں کی گئی جبکہ بلدیہ حکام سے رابطہ کرنے پر انہیں حوصلہ افزا جواب نہیں دیا جارہاہے بس کہا جارہاہے کہ انتظار کریں جلد معاملات حل ہو جائیں گے ۔
ریٹائرڈ ملازمین کا کہناہے کہ ان کے پاس گھریلو اخراجات ، بچوں کی فیس اور کرایوں کی ادائیگی کیلئے بھی رقم نہیں ، جس کے باعث وہ مقروض زندگی گزار نے پر مجبور ہیں، متاثرہ پنشنرز نے حکومت پنجاب اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔