پی ٹی آئی میں بڑی تبدیلیاں متوقع، نئے چیئرمین کا نام بھی سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد اب مرکزی قیادت میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے اور ان کی جگہ جنید اکبر کو چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔
اسی طرح، سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ شیخ وقاص اکرم کی جگہ رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات لگایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور بھی وزیراعلیٰ کے پی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، ان کی جگہ قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔
مستعفی ہونے کے بعد علی امین گنڈاپور کی سوشل میڈیا ٹیم بھی ڈی آئی خان رروانہ ہوگئی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لیبیا کی مشہور ولاگر خنساء مجاہد قتل؛ سیاسی وجہ کا امکان؟
لیبیا کے دارالحکومت میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا، جہاں مشہور فیشن اور بیوٹی ولاگر خنساء مجاہد کو سڑک کنارے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے السراج علاقے میں ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس وقت خنساء اپنی سیاسی شخصیت شوہر معاذ المنفوخ کے ساتھ گاڑی میں موجود تھیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، خنساء نے اپنی جان بچانے کی کوشش کی، لیکن حملہ آوروں نے تعاقب کرتے ہوئے انہیں گولی مار دی۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے اور اب تک ان کا سراغ نہیں ملا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خنساء بے جان اور خون میں لت پت سڑک پر پڑی ہیں۔ گاڑی کے شیشوں پر بھی گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔ پولیس نے گولیوں کے خول جمع کر کے فرانزک کے لیے بھیج دیے ہیں۔
خنساء مجاہد فیشن اور بیوٹی پارلر ولاگز کی وجہ سے لیبیا میں خواتین میں خاصی مقبول تھیں۔ وہ بیوٹی سیلون اور خواتین کے ملبوسات کے آؤٹ لیٹس بھی چلاتی تھیں۔ وہ اپنے شوہر معاذ المنفوخ کی اہلیہ بھی تھیں، جو سیاسی جماعت زاویہ کے معروف رہنما اور سیاسی ڈائیلاگ کمیٹی کے سابق رکن ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی تفتیش میں سیاسی پہلو کو بھی زیر غور رکھا جا رہا ہے، کیونکہ انسانی حقوق کے رہنماؤں کا خیال ہے کہ اصل ہدف ممکنہ طور پر خنساء نہیں بلکہ ان کے شوہر معاذ المنفوخ تھے، جو اسی گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔