تحریک انصاف نے یوٹیوب چینلز کی بندش کو آزادیِ اظہار پر خطرناک وار قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کی جانب سے یوٹیوب چینلز کی بندش کو آزادیِ اظہار پر ایک اور خطرناک وار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا سمیت تمام متعلقہ قانونی فورمز پر بھرپور مزاحمت کریں گے، پی ٹی آئی کی چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری نوٹس لینے کی بھی اپیل۔
پارٹی ترجمان نے اپنے یوٹیوب چینلز کی بندش پر اپنے شدید ردعمل میں کہا کہ ریاستی مشینری پوری بیباکی سے اظہارِ رائے کو کچلنے میں مصروف ہے، اور یہ اقدام نہ صرف آئین کے منافی ہے بلکہ ایک سفاک آمریت کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ بغیر کسی نوٹس یا عدالتی کارروائی کے یوٹیوب چینلز کی بندش مکمل طور پر غیرآئینی اور ظالمانہ ہے، اور کسی بھی جمہوری معاشرے میں اس کی کوئی گنجائش نہیں۔
ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی تصویر، تحریر اور تقریر پر غیرقانونی پابندی، صحافیوں کی جلاوطنی، ارشد شریف کا بہیمانہ قتل اور ٹی وی چینلز کی بندش جیسے واقعات کے بعد یہ ایک اور افسوسناک قدم ہے جس کا مقصد سچ کو دبانا اور مخالف آوازوں کو خاموش کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ تمام یوٹیوب چینلز پاکستان کے حقیقی بیانیے کی نمائندگی کرتے ہیں اور حالیہ بھارتی حملے کے دوران انہوں نے دنیا بھر میں بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف بھرپور دفاع کیا۔ یہ اقدام حب الوطنی کو سرکاری بابوئوں کی صوابدید پر چھوڑنے کے مترادف ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں ،تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک کو آزادیِ صحافت کے لحاظ سے جہنم زار میں تبدیل کر دیا گیا، اور عدلیہ یا تو خاموش تماشائی بنی رہی یا پھر اس تمام عمل میں سہولت کاری کے کردار میں نظر آئی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اختلافِ رائے کے گلے گھونٹنے کے لیے صحافیوں اور سیاسی کارکنوں کے خلاف دھونس، دھمکی، اور مسلح حملوں سمیت تمام غیرقانونی حربے استعمال کیے گئے۔ مگر سچ آج بھی طالع آزماؤں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے انہیں شرمندہ کر رہا ہے ۔ پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ عدلیہ کو آئین سے انحراف میں شریک ہونے سے روکیں اور ملک کو اندھی آمریت کی طرف دھکیلنے کے عمل کا نوٹس لیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ ظلم اور جبر نہ مینڈیٹ پر ڈاکے کو حلال کر سکتے ہیں، نہ قوم ان مظالم کو بھلا پائے گی ۔ترجمان نے آخر میں مینڈیٹ چوروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا زبانوں پر تالے لگانے کے بجائے اپنی سیاہ کاریوں سے توبہ کریں اور ملک کو تباہ کرنے کے عمل سے باز آئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یوٹیوب چینلز کی بندش کہا کہ
پڑھیں:
چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔
چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔
مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔