شمالی کوریا نے ہفتے کے روز جزیرہ نما کوریا کے غیر جوہری ہونے کے تصور کو ’محض ایک خواب‘ قرار دیتے ہوئے سخت مؤقف اپنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے دورہ جنوبی کوریا سے چند گھنٹے قبل شمالی کوریا کا کروز میزائل تجربہ

امریکی میڈیا کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اس موضوع پر بات چیت متوقع ہے۔

سیول کے صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنما ہفتہ کو جنوب مشرقی شہر گیونگ جو میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) سمٹ کے موقع پر اپنی پہلی ملاقات میں جزیرہ نما کوریا کی غیر جوہری حیثیت سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ پاک میونگ ہو نے جنوبی کوریا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیول ہر موقع پر غیر جوہری پروگرام کا معاملہ اٹھاتا ہے، مگر اسے سمجھنا چاہیے کہ یہ محض ایک خیالی بات ہے جو کبھی حقیقت کا روپ نہیں لے سکتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا صبر و استقامت سے یہ ثابت کرے گا کہ چاہے جتنی بار بھی غیر جوہری ہونے کی بات کی جائے، یہ صرف ایک ناممکن خواب ہی رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایٹمی صلاحیت جزیرہ نما کوریا خیالی پلاؤ شمالی کوریا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایٹمی صلاحیت جزیرہ نما کوریا خیالی پلاؤ شمالی کوریا جزیرہ نما کوریا شمالی کوریا غیر جوہری کوریا کے

پڑھیں:

طاقتور سمندری طوفان ملیسا نے کیریبین کے جزیرہ نما ملک جمیکا میں تباہی مچادی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سانتیاگو : طاقتور سمندری طوفان ملیسا نے کیریبین کے جزیرہ نما ملک جمیکا میں تباہی مچادی، بدھ کو یہ طوفان مشرقی کیوبا میں داخل ہوا اور وہاں سانتیاگو شہر کو تباہ کردیا جبکہ دیہی علاقے زیر آب آگئے۔

امریکی نیشنل ہریکین سینٹر (این ایچ سی ) کے مطابق، ملیسا کیٹیگری 5 کا سمندری طوفان تھا، جس کی رفتار جمیکا سے ٹکراتے وقت 185 میل ( 298 کلومیٹر ) فی گھنٹہ تھی، لیکن جب یہ کیوبا پہنچا تو یہ کیٹیگری 3 کے طورفان میں بدل گیا اور اس کی رفتار کم ہوکر 120 میل ( 193 کلومیٹر ) فی گھنٹہ ہوچکی تھی۔

اس تاریخی طوفان نے مغربی جمیکا کو تہس نہس کر دیا، گھر مسمار ہوگئے، درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور سڑکیں بہہ گئیں۔ حکام نے تاحال ہلاکتوں کی تفصیلات جاری نہیں کیں لیکن جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

عینی شاہدین اور سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ گاڑیاں ملبہ گرنے سے تباہ ہو گئیں، ہوٹلوں کے دروازے اکھڑ گئے اور چھتیں اڑ کر محلوں میں بکھر گئیں، مونٹیگو بے کے ہوائی اڈے کی ویڈیو میں پانی میں ڈوبے علاقے، ٹوٹے ہوئے شیشے اور گرے ہوئے چھت کے حصے دکھائے گئے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان میں 2 روز کیلئے کرفیو نافذ
  • ٹرمپ کا ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ،جنوبی کوریا کو اپنی پہلی جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوز بنانے کی اجازت
  •  ٹرمپ اور شی جن پنگ کی جنوبی کوریا میں ملاقات، تجارتی جنگ میں سیز فائر کی امید
  • صدر ٹرمپ اور شی جن کی اہم ملاقات جنوبی کوریا میں شروع
  • امریکی صدر کا فوج کو فوری طور پر نیوکلیئر ٹیسٹنگ کا حکم
  • ٹر مپ نے پھر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو عظیم شخصیات قرار دے دیا
  • طاقتور سمندری طوفان ملیسا نے کیریبین کے جزیرہ نما ملک جمیکا میں تباہی مچادی
  • جنوبی کوریا: ٹرمپ کو ملک کا سب سے بڑا اعزاز عطا، تاج پوشی بھی کی گئی