Jasarat News:
2025-10-26@23:42:45 GMT

شوہر نے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ نواحی گاؤں محمد پناہ میں شوہر نے اپنے بھائی کے ہمراہ سیاہ کاری کے الزام میں بیوی کو قتل کر کے فرار ہو گئے۔ اطلاع پر پولیس پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر سول ہسپتال پہنچایا جہاں پر لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے لاش پڑی رہی ورثاء سخت پریشان انتظامیہ نے کوئی بہی نوٹیس نہیں لیا۔تفصیلات کے مطابق؛ کندھکوٹ کے قریب پولیس تھانہ بی سیکشن کی حدود نواحی گاؤں محمد پناہ کھوسو میں ملزم شوہر ہزار خان کھوسو اپنے بھائی مور خان کھوسو کے ہمراہ مبینا سیاہ کاری کی تھمت دیکر اپنی بیوی فرزانہ خاتون کو ٹی ٹی پسٹل کے فائر مار کر قتل کر کے فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس پہنچ کر مقتولہ خاتون کی لاش کو اپنی تحویل میں لیکر سول ہسپتال کندھ کوٹ پہنچایا ہسپتال میں مقرر لیڈی ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹے لاش ہسپتال میں پڑی رہی۔ مقتولہ خاتون کے ہمراہ آنے والے ورثاء سخت پریشان ہو گئے کئی گھنٹے لاش ہسپتال میں پڑی ہونے کی وجہ سے محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ نے کوئی بہی نوٹیس نہیں لیا باخبر ذرائع کے مطابق لیڈی ڈاکٹر کے بجائے مرد ڈاکٹرز نے لاش کا معائنہ کر کے کاغذی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی پولیس کے مطابق واقعہ سیاہ کاری کے باعث پیش آیا ہے جبکہ ملزم گہر خالی کر کے فرار ہو گئے ہیں ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کارروائیاں کر رہی ہے مقتولہ خاتون کے ورثاء آنے کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائیگا۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہو گئے

پڑھیں:

سکھن انویسٹی گیشن پولیس سے 8 ملزمان کنٹینر چھین کر فرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک حیران کن اور شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاںسکھن انویسٹی گیشن پولیس سے 8 مسلح افراد ٹریلر کنٹینراسلحے کے زور پر گودام سے لے کر فرار ہوگئے۔ واقعہ ضلع ملیر کے علاقے قاسم ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں سکھن انویسٹی گیشن پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ٹریلر کنٹینر برآمد کیا تھا۔ تاہم تھانے میں جگہ نہ ہونے کے باعث اسے قاسم ٹاؤن کے ایک گودام میں کھڑا کیا گیا تھا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • منفرد طلاق معاہدہ، شوہر 10 برس تک سابقہ بیوی کی بلیوں کا خرچ اٹھائے گا
  • گلستانِ جوہر میں ٹک ٹاک وڈیو کے دوران فائرنگ سے خاتون جاں بحق
  • سکھن انویسٹی گیشن پولیس سے 8 ملزمان کنٹینر چھین کر فرار
  • میرپورخاص میں ایس ایچ او کی خاتون سے مبینہ زیادتی
  • ٹک ٹاک ویڈیو کے دوران فائرنگ، نوبیاہتا لڑکی جاں بحق، شوہر گرفتار
  • لاہور: بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر گرفتار
  • پولیس اسٹیشن میں فریاد لے کر آنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف
  • سرگودھا: درجنوں افراد کا زمیندار کے گھر پر دھاوا، خواتین پر تشدد، ملزمان گھر سے لوٹ مار کر کے فرار
  • حیدرآباد: نسیم نگر تھانہ کی حدود میں فلیٹ سے خاتون کی گولی لگی لاش برآمد