جے یو آئی اور کسانوں کا معاشی استحصال کیخلاف مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جے یو آئی اور کسانوں کا دھان کے کم ریٹ، ناجائز کٹوتیوں اور معاشی استحصال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، پیادل مارچ اور پریس کلب کے باہر دھرنا۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام اور کسانوں کی جانب سے دھان کے کم ریٹ، ناجائز کٹوتیوں اور آبادگاروں کے معاشی استحصال کے خلاف ایک بڑااحتجاجی مظاہرہ جے یو آئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری،حافظ میر محمد بنگلانی،عبدالقادر چنا، مولانا تاج محمد بہٹی،مولانا عبدالجبار رند، مولانا عبدالوحید بروہی،مولانا نصر اللہ گھنیو،قاری محمد حنیف برڑو،محکم الدین بروہی ،حافظ محمد رمضان سومرو،کسان رہنما چاکر خان جکھرانی یار محمد جعفری،اقلیتی رہنما کرشن کمار،نوجوان اتحادکے محمد عارف لانگو، ہیومن رائیٹس کے راھیل احمد منگی،غلام حیدر پٹھان، جے ٹی آئی کے تاج امروٹی،انصار الاسلام کے غلام قادر پندرانی۔ مولانا مولا بخش بکہ رانی، عبدالواحد انڑ، سماجی اور ٹریڈ رہنمائوں کی قیادت میں دفتر جے یو آئی مین بازار جیکب آباد سے نکالا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں جے یو آئی کے رہنما، آبادگار، کسان، مزدور، شہری اور سماجی کارکن شریک ہوئے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں دھان کے خوشے اٹھا رکھے تھے اور کسان دشمن پالیسیاں نامنظور، فصلوں کے منصفانہ نرخ دو اور معاشی استحصال بند کرو جیسے نعرے لگائے۔ مظاہرہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا ڈی سی چوک اور پریس کلب جیکب آباد پہنچا، جہاں مظاہرین نے دھرنا دیا۔جس سے روڈ بلاک ہوگیا اور ٹریفک معطل ہوگئی۔ اس موقعے مقررین نے کہا کہ اس وقت سندھ بھر میں دھان کی بمپر فصل تیار ہے مگر سندھ حکومت نے دھان کے نرخ مناسب نرخ مقرر کرنے کے بجائے گندم کا رہٹ مقرر کرکے کسانوں پر نمک پاشی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی، ٹماٹر اور دیگر روزمرہ اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، مگر کسانوں کی پیداوار دھان، کھجوروں کو مناسب معاوضہ نہیں دیا جا رہا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوراً دھان کے منصفانہ ریٹ مقرر کرے، ناجائز کٹوتیوں پر پابندی عائد کرے اور آبادگاروں کے معاشی استحصال کا نوٹس لے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: معاشی استحصال جے یو ا ئی دھان کے
پڑھیں:
بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔