طاقتور سمندری طوفان ملیسا نے کیریبین کے جزیرہ نما ملک جمیکا میں تباہی مچادی
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سانتیاگو : طاقتور سمندری طوفان ملیسا نے کیریبین کے جزیرہ نما ملک جمیکا میں تباہی مچادی، بدھ کو یہ طوفان مشرقی کیوبا میں داخل ہوا اور وہاں سانتیاگو شہر کو تباہ کردیا جبکہ دیہی علاقے زیر آب آگئے۔
امریکی نیشنل ہریکین سینٹر (این ایچ سی ) کے مطابق، ملیسا کیٹیگری 5 کا سمندری طوفان تھا، جس کی رفتار جمیکا سے ٹکراتے وقت 185 میل ( 298 کلومیٹر ) فی گھنٹہ تھی، لیکن جب یہ کیوبا پہنچا تو یہ کیٹیگری 3 کے طورفان میں بدل گیا اور اس کی رفتار کم ہوکر 120 میل ( 193 کلومیٹر ) فی گھنٹہ ہوچکی تھی۔
اس تاریخی طوفان نے مغربی جمیکا کو تہس نہس کر دیا، گھر مسمار ہوگئے، درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور سڑکیں بہہ گئیں۔ حکام نے تاحال ہلاکتوں کی تفصیلات جاری نہیں کیں لیکن جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
عینی شاہدین اور سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ گاڑیاں ملبہ گرنے سے تباہ ہو گئیں، ہوٹلوں کے دروازے اکھڑ گئے اور چھتیں اڑ کر محلوں میں بکھر گئیں، مونٹیگو بے کے ہوائی اڈے کی ویڈیو میں پانی میں ڈوبے علاقے، ٹوٹے ہوئے شیشے اور گرے ہوئے چھت کے حصے دکھائے گئے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گریٹر بنگلادیش کا نقشہ پیش کرنے پر بھارت میں طوفان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251029-01-16
ڈھاکا (اے پی پی) بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کی طر ف سے پیش کیے گئے نقشے سے بھارت میں ہلچل مچ گئی ہے، نقشے میں میں بھارت کی شمال مشرقی ریاستیں بشمول آسام کو بنگلادیش کے حصے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطا بق پاکستان کی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا کے حالیہ دورہ بنگلا دیش کے دوران عبوری سربراہ محمد یونس نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اپنی تصنیف آرٹ آف ٹرائمف تحفے میں دی، جس کے سرورق پر یہ نقشہ نمایاں تھا۔ بعد ازاں بنگلادیش کے عبوری سربراہ نے اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس سے بھارت میں شدید ہلچل مچ گئی۔ بھارتی میڈیا نے زہر افشانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نقشہ ان انتہا پسند گروہوں کے نظریے سے میل کھاتا ہے جو گریٹر بنگلادیش کے خواب کو حقیقت بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں تاہم بنگلادیشی عبوری حکومت کی جانب سے اس پر کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی جبکہ نئی دہلی کی وزارت خارجہ بھی تاحال خاموش ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ محمد یونس کے برسراقتدار آنے کے بعد بنگلادیش کی خارجہ پالیسی میں واضح تبدیلی آئی ہے، بھارت کی طرف جھکائو رکھنے والی شیخ حسینہ واجد کے فرار کے بعد قائم ہونے والی بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے نہ صرف پاکستان بلکہ چین کے ساتھ بھی قربت بڑھائی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت کے ساتھ بنگلا دیش کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔