عمرے کی سعادت حاصل کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ سے تجاوز کرگئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں 17 ملین افراد (17,743,854) نے نماز ادا کی۔ جبکہ عمرہ ادا کرنے والوں کی تعداد11 ملین (11,784,153) ریکارڈ کی گئی۔
سعودی عرب میں حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ربیع الثانی 1447ھ کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں زائرین اور نمازیوں کی تعداد 54 ملین (54,511,901) ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مسجد نبوی مدینہ منورہ میں 21 ملین (21,353,370) نمازیوں کا خیرمقدم کیا گیا۔ 2,083,861 زائرین نے روضہ شریفہ میں نماز ادا کی جبکہ 1,488,943 نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔
واضح رہے کہ حرمین شریفین کی دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کی تعداد کو ٹریک کرنے کیلیے جدید سینسر ٹیکنالوجی کا استعمال کررہی ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں اضافہ
کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 61 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
مرکزی بینک نے بتایا کہ5 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 58 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 2 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف سے موصول ہونے والی 1.2 ارب ڈالر کی قسط آئندہ ہفتے سرکاری ذخائر میں ظاہر ہوگی۔