عمرے کی سعادت حاصل کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ سے تجاوز کرگئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں 17 ملین افراد (17,743,854) نے نماز ادا کی۔ جبکہ عمرہ ادا کرنے والوں کی تعداد11 ملین (11,784,153) ریکارڈ کی گئی۔
سعودی عرب میں حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ربیع الثانی 1447ھ کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں زائرین اور نمازیوں کی تعداد 54 ملین (54,511,901) ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مسجد نبوی مدینہ منورہ میں 21 ملین (21,353,370) نمازیوں کا خیرمقدم کیا گیا۔ 2,083,861 زائرین نے روضہ شریفہ میں نماز ادا کی جبکہ 1,488,943 نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔
واضح رہے کہ حرمین شریفین کی دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کی تعداد کو ٹریک کرنے کیلیے جدید سینسر ٹیکنالوجی کا استعمال کررہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، 24 گھنٹے کے دوران 2 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد کے ای چالان جاری
سیٹ بیلٹس کی خلاف ورزی پر 2290، اووراسپیڈنگ پر 845، بغیر ہیلمیٹ پر 655 چالان کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری ہیں، ٹریفک پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد کے 4301 الیکٹرانک چالان جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری ہیں، ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان نظام کے تحت مجموعی طور پر 4301 الیکٹرانک چالان جاری کر دیئے گئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سیٹ بیلٹس کی خلاف ورزی پر 2290، اووراسپیڈنگ پر 845، بغیر ہیلمیٹ پر 655 چالان کئے گئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ے کہ ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 306، موبائل فون کے استعمال پر 162، رانگ وے پر 33 چالان کئے گئے۔ ترجمان ٹریفک کے مطابق لین لائن کے غلط استعمال پر 21، غیر قانونی پارکنگ پر 15، اوورلوڈنگ 4، رانگ وے پر ون وے اسٹریٹ پر 16، کالے شیشوں پر 3، اسٹاپ لین کی خلاف ورزی پر 6 غلط پارکنگ پر 15 چالان کیے گئے ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق فیس لیس ای ٹکٹنگ نظام کے افتتاح کے بعد ابتدائی 6 گھنٹوں میں 2662 اور منگل کے روز رات 12 بجے تک مجموعی طور پر 4301 ای ٹکٹ جاری کیے گئے۔