بحرانوں سے نجات کا راستہ صرف قرآن و سنت میں: زبیر احمد ظہیر
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ ہماری تمام مشکلات کا حل نفاذ اسلام ہے۔ تمام سیاسی ، معاشی اور دہشتگردی جیسے بحرانوں سے نجات کا راستہ صرف اور صرف قرآن و سنت ہے۔ اللّٰہ کے پیارے رسول کے بتائے ہوئے راستے پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی دنیا اور آخرت دونوں کو سنوارنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ہمیں اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ جب تک ہم عملی طور پر سیرتِ مصطفیٰ کو نہیں اپنا لیتے معاشرے سے کبھی بدامنی، بے چینی اور قتل وغارت کا خاتمہ نہیں ہو سکتا۔ وہ مرکز توحید و سنت گرین ٹائون میں اسلامی جمہوری اتحاد پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس سے پنجاب کے صدر میاں محمد اصغر، مولانا شعیب احمد قاسمی، مولانا عبدالستار نیازی، علامہ فیاض احمد سلفی، مولانا حافظ صہیب احمد محمدی اور مدثر اعوان نے بھی خطاب کیا۔ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر کو ہر طرح کے فروعی اختلافات سے بالاتر ہو کر صرف نفاذ اسلام کے مقصد عظیم کے لئے ہر طرح کی قربانی دینی پڑے گی۔ اس کے بغیر قوم بھی ہمارا ساتھ نہیں دے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
انتخابی شیڈول کے بعد جی بی کے تمام دس اضلاع میں ڈی آر اوز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
وٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج امیر حمزہ کو ضلع گلگت، ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج خورشید احمد کو ضلع سکردو، ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج سہیل احمد خان کو ضلع دیامر، ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج لقمان حکیم کو ضلع غذر کا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انتخابی شیڈول کے اجراء کے بعد الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے تمام دس اضلاع میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج امیر حمزہ کو ضلع گلگت، ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج خورشید احمد کو ضلع سکردو، ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج سہیل احمد خان کو ضلع دیامر، ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج لقمان حکیم کو ضلع غذر، ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج منہاج علی راجہ کو ضلع استور، ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج منہاس حسین کو ضلع نگر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسحاق کو ضلع گانچھے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شریف کو ضلع کھرمنگ، ڈی سی ہنزہ نظام الدین کو ضلع ہنزہ، ڈی ڈی ای ایجوکیشن منظور حسین کو ضلع شگر کا ڈی آر او مقرر کر دیا گیا ہے۔