اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) میٹا کے وفد نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی جس کے دوران  ڈیجیٹل تعاون اور مصنوعی ذہانت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جام کمال خان نے پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی میں میٹا کے تعاون کو سراہا۔ وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشتوں میں سے ایک ہے۔ پاکستان میں ہر سال 75 ہزار سے زائد آئی ٹی گریجویٹس تیار ہو رہے ہیں۔ آئی ٹی اور آئی ٹی خدمات کی برآمدات 18 فیصد اضافے سے 3.

8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے سے 1.06 ارب ڈالر ہو گئیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ا ئی ٹی

پڑھیں:

میکسیکونے بھی چین،بھارت سمیت ایشائی ممالک پر 50فیصد درآمدی ٹیرف عائد کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میکسیکو سٹی: امریکا کے بعد میکسیکو نے بھی چین، بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک سے آنے والی متعدد مصنوعات پر 50 فیصد تک درآمدی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ میکسیکو کے اس اقدام سے بھارت کی ایک ارب ڈالر کی برآمدات متاثر ہوں گی۔ صدر کلاؤڈیا شائن باؤم نے مقامی صنعت کے تحفظ کے لیے ضروری ٹیرف کو ضروری قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو نے ان ممالک سے درآمد کی جانے والی متعدد اشیا پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے جن کے ساتھ اس کا کوئی تجارتی معاہدہ موجود نہیں ہے۔ ان ممالک میں بھارت، چین، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

میکسیکو کی حکومت کے مطابق یہ ڈیوٹیز ملکی صنعت اور مقامی پیداوار کو تحفظ دینے کے لیے نافذ کی جا رہی ہیں اور ان کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے ہوگا۔ اس سے قبل امریکا نے بھی مختلف ممالک کی درآمدات پر ڈیوٹیز عائد کی تھیں۔

میکسیکو کی جانب سے جن مصنوعات پر ٹیرف عائد کیا گیا ہے اس میں آٹو پارٹس، چھوٹی گاڑیاں، کپڑا، پلاسٹک، اسٹیل، گھریلو آلات، کھلونے، ٹیکسٹائل، فرنیچر، جوتے، لیدر مصنوعات، کاغذ، موٹرسائیکلیں، ایلومینیم، ٹریلرز، شیشہ، صابن، پرفیوم اور کاسمیٹکس شامل ہیں۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق میکسیکو کے اس اقدام کا مقصد خاص طور پر چین سے درآمدات پر انحصار کم کرنا ہے۔ چین نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے میکسیکو سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ چین سے میکسیکو کی درآمدات 2024 میں 130 ارب ڈالر تک پہنچ چکی تھیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • جنوبی کیرولائنا میں خسرے کی وبا میں تیزی، کم ویکسینیشن شرح پرتشویش
  • نواز شریف جدید پاکستان کے معمار ہیں، جنوبی ایشیا میں پہلی موٹروے انہی نے بنوائی: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
  • بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
  • علاقائی سیاسی کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال  کے سبب آئی پی ایل کی کمرشل ویلیو میں 20 فیصد کمی
  • ڈیلر مارجن میں اضافے کا مطالبہ مسترد: پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی
  • امریکی کمپنی کی چاغی میں دلچسپی، 1.2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
  • اسٹار کھلاڑیوں کے آئی پی ایل چھوڑنے سے لیگ کی برانڈ ویلیو گرنے لگی
  • اسٹار کھلاڑیوں کے لیگ چھوڑنے کے بعد آئی پی ایل کو ایک اور بڑا جھٹکا
  • بھارت کو ایک اور مصیبت کا سامنا، میکسیکو نے بھی 50 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا
  • میکسیکونے بھی چین،بھارت سمیت ایشائی ممالک پر 50فیصد درآمدی ٹیرف عائد کردیا