2025-10-30@05:20:32 GMT
تلاش کی گنتی: 41
«اتفاق کیا کہ»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کے بعد دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔27 اکتوبر 2025 کو سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے اقتصادی تعاون کے فریم ورک پر اتفاق کیا جو دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی شراکت داری کی بنیاد ثابت ہوگا۔ملاقات کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق یہ فریم ورک نہ صرف دونوں ممالک کے 8 دہائیوں پر مشتمل تاریخی تعلقات کی تجدید ہے بلکہ اس میں اسلامی اخوت، بھائی چارے اور ترقی کے مشترکہ عزم کی جھلک...
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جنگ کے اختتام کے بعد غزہ کی انتظامی ذمہ داری ایک غیر سیاسی تکنیکی کمیٹی کو دی جائے گی، جو روزمرہ امور اور تعمیرِ نو کے معاملات دیکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ مختلف فلسطینی دھڑوں نے جنگ کے بعد غزہ کا انتظام ایک ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق کرلیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ اعلان حماس کی جانب سے بلائے گئے فلسطینی تنظیموں کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں سامنے آیا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جنگ کے اختتام...
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے سرکاری دورۂ رومانیہ کے دوران رومانیہ کے اسٹیٹ سیکرٹری برائے دفاع مسٹر ایڈورڈ باکائڈ اور رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس جنرل گیورگیتسا ولاد سے مشترکہ ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی اعلیٰ عسکری قیادت کے مابین اس اہم ملاقات کے دوران ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو علاقائی امن و سلامتی کے امور پر باہمی ہم آہنگی کی بنیاد پر استوار ہیں۔ انہوں نے...
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں توسیع پر اتفاق ہوگیا۔برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں دوحہ مذاکرات کی تکمیل تک جنگ بندی میں توسیع کی گئی ہے، پاکستانی وفد دوحہ پہنچ چکا ہے، جبکہ افغان وفد کے ہفتے کو دوحہ پہنچنے کا امکان ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹے کا سیز فائر شام 6 بجے ختم ہوگیا تھا۔اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ طالبان کی درخواست پر 15 اکتوبر کی شام 6 بجے سے 48 گھنٹوں کی جنگ بندی نافذ کی گئی۔ دونوں ممالک مسئلے کے پُرامن حل کے لیے تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان...
اسرائیل اور حماس کے درمیان مصر میں جاری بالواسطہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے جس میں فریقین ایک ابتدائی معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں۔ خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق ایک اسرائیلی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ مذاکرات “احتیاط مگر مثبت انداز” میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ پہلے مرحلے پر اتفاق نہایت قریب ہے۔ ایک فلسطینی ذریعے نے تصدیق کی کہ مذاکرات میں باقی ماندہ 48 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں تقریباً 2,000 فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر تقریباً اتفاق ہوچکا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ مذاکرات اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں اور جلد ہی کسی باضابطہ اعلان کی توقع کی جا رہی ہے۔ اسی دوران اسکائی نیوز عربیہ نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات کے پہلے پر اتفاق...
پاکستان اور ملائیشیا کا پائیدار اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم، وزیراعظم کا دورہ مکمل، مشترکہ اعلامیہ جاری
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ مکمل کرلیا۔ دورے کے اختتام پر پاکستان اور ملائیشیا کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں دونوں ممالک نے دوستی کے پائیدار رشتوں اور متحرک شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ Lawatan rasmi Perdana Menteri Pakistan, @CMShehbaz ke Malaysia merupakan satu manifestasi hubungan persahabatan yang kukuh dan saling menghormati antara kedua-dua negara Islam yang telah lama terjalin. Malaysia...
دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج سے پاک کرنے کے لیے تمام ادارے متحد ہیں۔ انٹیلیجنس شیئرنگ اور داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی مزید سخت بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں پاک فوج کے زیر اہتمام پولیس، سول انتظامیہ اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران پر مشتمل تقریب کا انعقاد ہوا جس میں امن و امان کی بہتری اور انسداد دہشت گردی کے لیے مربوط حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ، آر پی او اور کمشنر بنوں سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ لکی مروت کو دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج سے پاک کرنے کے لیے تمام ادارے متحد ہیں۔ انٹیلیجنس شیئرنگ اور داخلی و خارجی راستوں کی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )پاکستان اور آسٹریلیا نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور عالمی و علاقائی امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے یہ اتفاق رائے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا .(جاری ہے) ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا، جبکہ تجارت، تعلیم، دفاع اور پارلیمانی تعاون سمیت مختلف شعبوں پر بھی گفتگو ہوئی یوسف رضا گیلانی نے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے سفارتی تعلقات 1948 سے قائم ہیں اور وقت کے ساتھ...
قطر کے دارالحکومت دوحا پر اسرائیلی جارحیت کے بعد خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے 6 رکن ممالک نے خطے کی سلامتی کو مستحکم بنانے کے لیے اہم اور تاریخی فیصلے کیے ہیں۔ بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر مشتمل اس اتحاد نے مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد، انٹیلی جنس کے تبادلے میں وسعت اور ایک نئے میزائل وارننگ سسٹم کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف اسرائیلی جارحیت کا براہِ راست جواب ہے بلکہ خطے کے اجتماعی دفاع کے ایک نئے دور کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔ اماراتی اخبار دی نیشنل کے مطابق یہ فیصلے عرب و اسلامی سربراہی اجلاس کے بعد سامنے آئے جہاں خلیجی وزرائے دفاع نے دوحا...
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک نے اجتماعی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے بڑے اقدامات کرنے کا عہد کیا ہے، جن میں انٹیلیجنس کے تبادلے میں اضافہ، نئے میزائل وارننگ سسٹمز کی تیاری اور مشترکہ دفاعی مشقیں شامل ہیں، یہ فیصلے اسرائیل کے رواں ماہ کے اوائل میں دوحہ پر مہلک حملے کے بعد سامنے آئے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق یو اے ای کے اخبار دی نیشنل نے رپورٹ کیا کہ عرب-اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس کے بعد، جہاں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا، جی سی سی حکام نے دوحہ میں فوجی انٹیلیجنس کے اتحاد پر بات چیت کی۔ جی سی سی مشرقِ وسطیٰ کے 6...
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک نے خطے کے اجتماعی دفاع کو مستحکم بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں، جن میں انٹیلی جنس کے تبادلے کو وسعت دینا، نئے میزائل وارننگ سسٹمز تیار کرنا اور مشترکہ فوجی مشقیں کرنا شامل ہیں۔ یہ اعلان اسرائیل کے حالیہ مہلک حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دوحہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اماراتی اخبار دی نیشنل کے مطابق، یہ اقدامات عرب - اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس کے بعد کیے گئے، جہاں مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اسرائیلی حملوں پر شدید تشویش ظاہر کی گئی۔ اجلاس کے دوران جی سی سی حکام نے دوحہ میں فوجی انٹیلی جنس کے تعاون اور اتحاد پر تفصیلی غور کیا۔...
راولپنڈی: پاکستان اور بحرین نے منشیات کی روک تھام کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کرلیا۔ بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلیفہ نے 10 رکنی اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ راولپنڈی میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبد المعید نے سینئر افسران کے ہمراہ معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پر سیکرٹری وزارتِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کیپٹن (ریٹائرڈ) خرم آغا اور آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل اے این ایف کی جانب سے بحرینی وزیر داخلہ کو انسدادِ منشیات کے ضمن میں اے این ایف کی آپریشنل کامیابیوں، تربیتی امور اور منشیات کی طلب میں...
پاکستان اور یو اے ای کا منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان نے ملاقات کی، وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمان کا خیرمقدم کیا۔ملاقات میں انسداد منشیات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان اور یو اے ای کے درمیان انسداد منشیات کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، انسداد منشیات کیلئے تعاون بڑھانے کی غرض سے پاکستان کی جانب...
پاکستان اور عراق کی فضائیہ نے آپریشنل ہم آہنگی مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ مشقوں اور تربیتی اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عراق کی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ موہنند غالب محمد رعدی الاسدی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: عراقی فضائیہ کے کمانڈر کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعلقات کو وسعت دینے کا عزم پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا، وفد کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش...
پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ،باہمی تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار
پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ،باہمی تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ وزارتی کمیشن نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانترکیہ مشترکہ وزارتی کمیشن کا 16واں اجلاس 8 اور 9 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا،جس کی صدارت پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ترکیہ کے قومی دفاع کے وزیر یاسر گلر نے مشترکہ طور پر کی۔اجلاس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان مختلف وزارتوں اور اداروں کی سطح پر مشاورت اور ہم آہنگی...
وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بعد چینی وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے اعزاز میں ایک پروقار ظہرانہ بھی دیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت پر چینی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان 2 ستمبر 2025 کو ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے...
پاکستان اور بحرین نے دفاعی تعاون بڑھنے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک کی ایئرفورس کی مشترکہ تربیت اور نالج شیئرنگ کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پیر کے روز بحرین کی ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل تھیاب صقر عبداللہ النعیمی نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور مشترکہ تعاون کے فروغ کے لیئے نئی راہیں استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ سربراہان نے باہمی شراکتداری کے ذریعے دونوں ممالک کی افواج کے مابین، مشترکہ تربیت اور باہمی ترقی کو فروغ...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں ممالک نے مشترکہ سرحدوں کو محفوظ بنانے پر اتفاق کیا۔ ایرانی سفارتخانے کے مطابق بات چیت میں سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے خاتمے اور سیکورٹی تعاون پر اتفاق رائے ہوا۔ میجر جنرل موسوی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے پاکستانی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات پر اطمینان ظاہر کیا اور کہا کہ ایران اور پاکستان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھا رہے ہیں۔ In a Telephone Conversation between Iranian CGSAF,...
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان اور امریکا نے انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق ڈائیلاگ کی صدارت نبیل منیر اور گریگری ڈی لوجرفو نے مشترکہ طور پر کی جس میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان اور ٹی ٹی پی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا، ساتھ ہی امریکا نے پاکستان کی دہشتگردوں کو قابو کرنے کی کامیابیوں کو سراہا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے جعفر ایکسپریس اور خضدار اسکول بس حملے میں جانی نقصان پر تعزیت کی۔ سیکیورٹی چیلنجز اور نئی ٹیکنالوجی کے دہشتگردی میں استعمال سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق ادارہ...
وفاقی وزیر داخلہ کے دورۂ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے، جہاں ان کا بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بحرین کے وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کا شاندار خیرمقدم کیا۔ بعد ازاں وزیر داخلہ محسن نقوی نے بحرینی وزارت داخلہ کے ہیڈکوارٹر ’’منامہ فورٹ‘‘ کا دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ منامہ فورٹ میں دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ سکیورٹی تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی چیلنجز پر تفصیلی...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ہیڈ، وزیر اور پارٹی سیکرٹری برائے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن چائنا (این آر ٹی اے) سا شو من کے درمیان جمعرات کو یہاں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ میڈیا تعاون کو وسعت دینے، مشترکہ پروڈکشنز، فیک نیوز کے تدارک، تربیتی پروگراموں اور ثقافتی تبادلے کے نئے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان میڈیا اور ابلاغ کے میدان میں چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا...
تصویر سوشل میڈیا۔ دبئی میں پاکستان اور بنگلادیشی سفارتکاروں نے دونوں ممالک کے تارکین وطن کی فلاح کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان قونصل خانہ میں پاکستان اور بنگلادیشی سفارتی عملے نے تارکین وطن کی فلاح و بہبود اور قانونی معاونت کے بہتر طریقہ کار پر گفتگو کی۔ سفارتی حکام فواد علی خان، عمران شاہد اور جنید مرتضیٰ نے پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ بنگلادیشی وفد کی نمائندگی اشفاق حسین، شہناز پروین اور عبداللّٰہ المامون نے کی۔ بات چیت میں کم آمدنی والے محنت کشوں کے حقوق پر حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔ محنت کشوں کیلئے قانونی آگاہی اور تنازعات کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں قونصل خانے نے سفارتی افسران کی تربیت پر بھی اتفاق...
ایئرچیف کا تاریخی دورۂ امریکا، ٹیکنالوجی اور مشترکہ تربیت پر اتفاق کا تاریخی دورۂ امریکا، ٹیکنالوجی اور مشترکہ تربیت پر اتفاق
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فضائیہ کے سربراہایئرچیف کا تاریخی دورۂ امریکا، ٹیکنالوجی اور مشترکہ تربیت پر اتفاق نے امریکہ کا سرکاری دورہ کیا، جوایک دہائی سے زائد عرصے کے دوران پاک فضائیہ کے کسی بھی حاضر سروس ائیر چیف کا پہلا دورہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران، چیف آف دی ایئر اسٹاف نے امریکہ کی اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت سے کئی اہم ملاقاتیں کیں۔انہوں نے پینٹاگون میں امریکی فضائیہ کی سیکریٹری برائے بین الاقوامی امور کیلی ایل سیبولٹ اور امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ڈبلیو ایلون سے ملاقاتیں کیں۔ جنوبی افریقی فضائیہ کے سربراہ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، پاک فضائیہ...
راولپنڈی: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا، جوایک دہائی سے زائد عرصے کے دوران پاک فضائیہ کے کسی بھی حاضر سروس ائیر چیف کا پہلا دورہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران، چیف آف دی ایئر اسٹاف نے امریکہ کی اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت سے کئی اہم ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے پینٹاگون میں امریکی فضائیہ کی سیکریٹری برائے بین الاقوامی امور کیلی ایل سیبولٹ اور امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ڈبلیو ایلون سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ عسکری تعاون، باہمی امور، مشترکہ تربیت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے لیے نئی راہیں استوار کرنے...
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایکواڈور کے صدر نوبوآ سے ملاقات کی، جو چین میں منعقدہ سمر دیووس فورم میں شرکت کے لیے آئے تھے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ رواں سال چین اور ایکواڈور کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات بہتر انداز میں فروغ پا رہے ہیں۔ چین ایکواڈور کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کیا جائے اور حقیقت کا رنگ دیا جا سکے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے ساتھ پاک ۔یواے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12 ویں اجلاس کی صدارت کی، متعدد شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر اتفاق
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کا 12 واں اجلاس ابوظہبی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق رسمی کارروائی سے قبل جے ایم سی کے ورکنگ گروپ کا اجلاس وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت احمد علی الصیغ کی سربراہی میں ہوا۔ جے ایم سی نے دو طرفہ تعلقات کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا اور تجارت، بینکنگ، ثقافت، سرمایہ...
شیری رحمٰن—فائل فوٹو پاکستانی سفارتی وفد کی رکن شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکا میں سب نے اتفاق کیا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطرناک ہے۔لندن پہنچنے پر پاکستانی سفارتی وفد کی رکن شیری رحمٰن نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا کہ 3 دن واشنگٹن اور 2 دن نیویارک میں 50 سے زیادہ میٹنگز کیں۔ان کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس اور سینیٹرز کے ساتھ مثبت ملاقاتیں ہوئیں، انہوں نے ہماری بات کو سمجھا، سب نے اتفاق کیا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطرناک ہے۔ بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے: شیری رحمٰنسینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت میں کتنی تباہی ہوئی وہ خود کبھی نہیں بتائیں...
قاہرہ(اوصاف نیوز)ہندوستان اور مصر نے بدھ کو قاہرہ میں انسداد دہشت گردی پر مشترکہ ورکنگ گروپ کا چوتھا اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وزارت خارجہ (MEA) کی پریس ریلیز کے مطابق، مصر نے ہر قسم کے تشدد کا مقابلہ کرنے میں ہندوستان کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ ہندوستان اور مصر نے پہلگام میں حالیہ “گھناؤنے دہشت گردانہ حملے” کی شدید مذمت کی جس میں سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک پریس ریلیز میں، MEA نے کہا، “ہندوستان اور مصر نے پہلگام میں حالیہ گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی جس میں ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں...
ملاقات میں جے یو آئی اور جی ڈی اے کے رہنماؤں نے سندھ میں زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے خلاف تحریک کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں جماعتوں کے درمیان آئندہ ہفتے اعلیٰ سطحی میٹنگ طے پا گئی ہے جس میں آئندہ کا سیاسی روڈ میپ مرتب کیا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما پیر صدرالدین شاہ راشدی سے اہم ملاقات کی، جس میں سندھ کے عوامی مسائل اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علامہ راشد سومرو نے پیر صدرالدین شاہ راشدی کو دریائے سندھ پر مجوزہ نئے کینال منصوبے کی منسوخی پر مبارکباد پیش کی اور...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کا دن پورے ملک کے لیے ایک اہم معاملہ تھا جبکہ کینالز کے معاملے پر سندھ میں کافی اضطراب پایا جاتا تھا تاہم آج یہ مسئلہ ختم ہوگیا۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ کینال کے معاملے پر سندھ کے عوام میں کافی اضطراب پایا جاتا تھا تاہم آج کے فیصلے پر سندھ کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اہم معاملے کی نزاکت...
مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی کے فیصلے تک نہریں نہیں بنیں گی، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی 2025ء کو ہوگا، پی پی اور ن لیگ فیصلوں کی توثیق کرے گی،وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے احتجاج کو کافی حد تک ایڈریس کیا ہے ،صرف اتنا طے کر رہے ہیں کہ اتفاق رائے کے بغیر پانی کے معاملے پر نئی نہریں نہیں بن رہیں، بلاول بھٹو کی وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں فیصلہ ہونے تک کوئی نئی نہر نہیں بنے گی، طے کیا ہے کہ سی سی آئی اجلاس 2 مئی...
سٹی42: پاکستان کی دو سب سے بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سٹیٹسمین شپ صلاحیتوں کا عملی اظہار کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے باہمی اختلافات کو افہام و تفہیم سے حل کر لیا اور بھارت کی ہندوتوا کی عامل متعصب حکومت کے پاکستان کو دیئے ہوئے چیلنج کا جواب دینے کے لئے کندھے سے کندھا جوڑ کر کھڑے ہو گئے۔ بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں دونوں جماعتوں میں اختلاف کا سبب بننے والے ایشوز پر افہام و تفہیم سے فیصلہ کر لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں اس امر کا اعلان کیا کہ نئی نہریں مشترکہ مفادات کونسل میں اتفاق رائے کے بعد بنیں گی۔ ...
دونوں اداروں کے زمہ داران نے قراقرم کے پہاڑی گلیشیئرز پر تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے مستقبل کے منصوبوں پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور چائنہ کے ماہرین نے KIU کی تحقیقی کوششوں بالخصوص K3C سینٹر کے کردار کی تعریف کی۔ اسلام ٹائمز۔ انسٹیٹیوٹ آف ماؤنٹین ہیزڈز اینڈ انوائرمنٹ چینگڈو چین کے پروفیسر ڈاکٹر لیو کیاو کی سربراہی میں چینی محققین کے وفد نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق گلیشیئر اسٹڈیز اور ماؤنیٹیرنگ میں مہارت رکھنے والے وفدکا قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر عبد الحمید نے استقبال کیا۔جس کے بعد ماہرین نے کے آئی یو کے ڈائریکٹر AI لیب سید نجم الحسن اور قراقرم کرائیوسفیئر اینڈ کلائمیٹ (K3C) ٹیم...
وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات، باہمی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
جدہ(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھے. ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا اور اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے سعودی عرب کے عزم کو...
مشترکہ فنڈنگ میکنزم پر اتفاق ہوا، احسن اقبال: ’’اُڑان پاکستان‘‘ کیلئے سب سے آگے رہیں گے، علی امین گنڈا پور
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) اْڑان پاکستان مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد پشاور میں ہوا، جو ملک میں پائیدار ترقی، معاشی استحکام اور اقتصادی ترقی کے قومی مکالمے کا ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی قیادت میں شروع کیے گئے اس اقدام کا مقصد صوبائی ترقیاتی حکمتِ عملیوں کو قومی ویژن سے ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ ٹیکنالوجی، سماجی مساوات اور معیشت کو ایک مربوط سمت میں گامزن کیا جا سکے۔ سندھ میں کامیاب مشاورتی ورکشاپ کے بعد، خیبر پی کے سیشن میں وفاقی و صوبائی سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی تاکہ مختلف معاشی شعبہ جات، ترقیاتی چیلنجز اور عمل درآمد کے طریقہ کار...
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا مشترکہ اجلاس، مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی اسلام آباد رہائشگاہ پر حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے گورنر خیبر پختونخوا کی میزبانی میں خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال پر مشاورت کی، اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن سے رانا ثنااللہ، امیر مقام، سردار محمد یوسف، خواجہ سعد رفیق، مرتضی جاوید عباسی نے شرکت کی۔پاکستان پیپلز پارٹی سے صوبائی صدرمحمد علی شاہ باچا، صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خانزادہ، رکن...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) میں جلد مشترکہ لائحہ عمل لانے پر اتفاق ہوگیا۔ پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں کے درمیان اہم اجلاس ہوا، جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، اعلامیے کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کے بعد رواں ماہ حتمی لائحہ عمل عوام کے سامنے لانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر، ایم این اے عاطف خان، ایم این اے عامر ڈوگر اور اپوزیشن اتحاد کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے شرکت...
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکا میں سرمایہ کاری کو 600 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور امریکی قیادت و عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ گفتگو کے دوران دہشت گردی کی روک تھام کے لیے دو طرفہ تعاون کو...