پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ،باہمی تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ وزارتی کمیشن نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانترکیہ مشترکہ وزارتی کمیشن کا 16واں اجلاس 8 اور 9 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا،جس کی صدارت پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ترکیہ کے قومی دفاع کے وزیر یاسر گلر نے مشترکہ طور پر کی۔اجلاس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان مختلف وزارتوں اور اداروں کی سطح پر مشاورت اور ہم آہنگی کا بھرپور سلسلہ جاری رہا، جس میں اعلی سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل، مشترکہ قائمہ کمیٹیوں اور سفارتی مشنز نے اہم کردار ادا کیا۔اجلاس کے دوران ایک جامع مسود پروٹوکول کا پیشگی جائزہ لیا گیا، جبکہ حتمی تکنیکی اجلاس میں اہم شعبوں میں تعاون سے متعلق معاملات کو کامیابی سے طے کیا گیا۔
اس اجلاس میں وزیر تجارت جام کمال خان اور ترکیہ کے وزیر برائے قومی دفاع نے ان پروٹوکولز پر دستخط کیے جن کے ذریعے باہمی وعدوں اور فیصلوں کو باضابطہ حیثیت دی گئی۔مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں24کلیدی شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، بینکاری و مالیات، صنعتی تعاون، تعلیم، صحت، محنت، سیاحت اور ماحولیاتی تبدیلی شامل ہیں۔اس دوران ایک نمایاں پیش رفت یہ رہی کہ دونوں ممالک نے باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور ٹریڈ ان گڈز ایگریمنٹ سے متعلق مذاکرات کا پہلا بالمشافہ دور اکتوبر 2025 میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس کے علاوہ، کاروباری اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دینے، ڈیجیٹل تجارت کو آسان بنانے اور کسٹمز تعاون کو مثر بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔
دونوں فریقین نے علاقائی روابط کو فروغ دینے کے لیے اسلام آبادتہران استنبول (آئی ٹی آئی)ریلوے کوریڈور کو جلد فعال کرنے اور مجوزہ ترپاک ٹرانسپورٹ کوریڈور پر پیش رفت تیز کرنے پر اتفاق کیا، میری ٹائم(سمندری)شعبے میں بھی تعاون کو بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی گئی، جس میں جہازوں کی ری سائیکلنگ اور بندرگاہوں کی ترقی شامل ہے۔
توانائی کے شعبے میں دونوں ممالک نے قابلِ تجدید توانائی، ہائیڈروکاربنز، ہائیڈروجن، معدنیات، ایل این جی، اور الیکٹرک گاڑیوں کے انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون کے لیے ذیلی ورکنگ گروپس کے قیام پر اتفاق کیا، مزید یہ کہ بجلی کی ترسیل، تقسیم اور پن بجلی منصوبوں میں بھی باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔ڈیجیٹل تبدیلی اور صنعتی جدت کے شعبے میں بھی قابلِ ذکر پیش رفت ہوئی، پاکستان اور ترکیہ نے ایک آئی ٹی بزنس فورم منعقد کرنے اور ایس ایم ای تعاون کو مفاہمتی یادداشت کے تحت مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا، زراعت میں مویشیوں کی صحت، آبپاشی، ماہی گیری، اور ڈیجیٹل فصلوں کی نگرانی کے نظام کی ترقی میں اشتراک پر اتفاق کیا گیا۔
مالیاتی میدان میں دونوں ممالک نے ترک بینکوں کی پاکستان میں موجودگی کے امکانات کا جائزہ لینے، اسلامی اور ڈیجیٹل فنانس کو فروغ دینے اور ایکسِم بینکوں کے درمیان تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔فریقین نے محنت کشوں کے حقوق، خواتین کی ملازمت، بچوں کے تحفظ، اور سماجی تحفظ کے نظام کے استحکام سے متعلق مفاہمتی یادداشت کو جلد حتمی شکل دینے پر آمادگی ظاہر کی اور ایک مشترکہ ورکنگ کمیشن برائے محنت کے قیام پر اتفاق کیا۔
دیگر اہم معاہدوں میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستانترکیہ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی سینٹر کو فعال کرنا، تعلیمی اور فنی تبادلہ پروگرامز میں توسیع، سیاحت، دوا سازی، طبی سیاحت اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے میدانوں میں اشتراک بڑھانا شامل ہے۔نوجوانوں اور کھیلوں کے شعبے میں بھی ایک مخصوص ورکنگ گروپ کے تحت تعاون کو فروغ دیا جائے گا، ساتھ ہی ساتھ سماجی تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور میں بھی اشتراک کو وسعت دی جائے گی۔وزارتِ اقتصادی امور پاکستانترکیہ اقتصادی تعلقات میں پیدا ہونے والی نئی پیش رفت کا خیرمقدم کرتی ہے اور اجلاس میں طے پانے والے اہم فیصلوں اور منصوبوں پر بروقت عملدرآمد کی توقع رکھتی ہے۔اجلاس کے نتائج دونوں ممالک کے اس مشترکہ وژن کی عکاسی کرتے ہیں، جس کا مقصد ایک گہری، وسیع تر اور اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کی تشکیل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمیجر عدنان اسلم شہید کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی،وزیراعظم ، فیلڈ مارشل کی شرکت میجر عدنان اسلم شہید کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی،وزیراعظم ، فیلڈ مارشل کی شرکت ہائبرڈ نظام پاکستان کیلئے مفید، کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف ملک بھر کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 1روپے 79پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی سعودیہ اپنے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کے ساتھ قطر کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، سعودی ولی عہد کا امیر قطر کو ٹیلی فون اسرائیلی حملے میں ہمارا کوئی رہنما شہید نہیں ہوا، حماس کی تردید قطر پر اسرائیلی حملہ علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور خطرناک اشتعال انگیزی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ردعمل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مشترکہ وزارتی کمیشن پاکستان اور ترکیہ اور ترکیہ کے پر اتفاق کیا دونوں ممالک باہمی تجارت اجلاس میں کے درمیان تعاون کو کیا گیا میں بھی پیش رفت کو فروغ

پڑھیں:

استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر، اعلامیہ جاری

ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات استنبول میں اختتام پذیر ہوگئے۔ ترکیہ کی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق مذاکرات 25 تا 30 اکتوبر تک استنبول میں ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں ہوئے، چاروں فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کیا۔

ترکیہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ مزید اقدامات پر غور کے لیے 6 نومبر کو اعلیٰ سطح اجلاس استنبول میں ہوگا، تمام فریقین نے امن کے تسلسل اور خلاف ورزی کرنے والے فریق کے لیے سزاؤں پر اتفاق کیا۔

پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی جاری رکھنے پر متفق، اعلامیہ جاری

افغانستان اور پاکستان نے استنبول میں 6 نومبر سے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اور اس موقع تک جنگ بندی قائم رکھنے پر اتفاق کیا ہے، یہ اعلان ترکیہ کے وزارتِ خارجہ نے کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ترکیہ اور قطر نے دونوں فریقوں کی شراکت کو سراہا، ترکیہ اور قطر نے دیرپا امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ افغانستان اور پاکستان نے استنبول میں 6 نومبر سے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اور اس موقع تک جنگ بندی قائم رکھنے پر اتفاق کیا ہے، یہ اعلان ترکیہ کے وزارتِ خارجہ نے کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا تھا کہ تمام متعلقہ فریقین نے جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے نفاذ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا اور حتمی فیصلہ 6 نومبر 2025 کو استنبول میں منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات، اقتصادی و تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کینیڈا تعلقات میں پیش رفت، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر، اعلامیہ جاری
  • پاکستان اور افغانستان کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
  • وزیر خزانہ کی ڈچ سفیر سے ملاقات: پاکستان، نیدر لینڈز کا تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور افغانستان کا جنگ بندی پراتفاق‘ مشترکہ اعلامیہ جاری
  • پاکستان اور افغانستان کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ جاری