لکی مروت میں دہشتگردی کیخلاف عسکری و سول قیادت کی مشترکہ حکمت عملی تیار
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج سے پاک کرنے کے لیے تمام ادارے متحد ہیں۔ انٹیلیجنس شیئرنگ اور داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی مزید سخت بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں پاک فوج کے زیر اہتمام پولیس، سول انتظامیہ اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران پر مشتمل تقریب کا انعقاد ہوا جس میں امن و امان کی بہتری اور انسداد دہشت گردی کے لیے مربوط حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ، آر پی او اور کمشنر بنوں سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ لکی مروت کو دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج سے پاک کرنے کے لیے تمام ادارے متحد ہیں۔ انٹیلیجنس شیئرنگ اور داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی مزید سخت بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کہا کہ ’’پولیس کی قربانیاں قابل فخر ہیں, سب مل کر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘ شرکاء کی جانب سے اداروں کے درمیان اعتماد اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پختونخوا، انسداد دہشتگردی عدالتوں میں 355 مقدمات زیر التواء
پراسیکیوشن کے مطابق سب سے زیادہ کیسز پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، جہاں اس وقت 215 مقدمات زیر التوا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 355 تک پہنچ گئی ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق سب سے زیادہ کیسز پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، جہاں اس وقت 215 مقدمات زیر التوا ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اے ٹی سی کوہاٹ میں 13، ڈیرہ اسماعیل خان میں 28 اور بنوں میں 4 مقدمات زیر التواء ہیں۔ اسی طرح اے ٹی سی مردان میں 8، سوات مٹہ میں 37 اور ہزارہ میں 29 مقدمات ابھی تک نمٹائے نہیں جا سکے۔ پراسیکیوشن رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی سوات ون میں 15، دیر لوئر میں 24 اور بونیر میں 2 مقدمات زیر التواء ہیں۔