قراقرم یونیورسٹی اور چینی محققین کے مابین مشترکہ طور پر گلیشیر اسٹڈیز پر کام کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
دونوں اداروں کے زمہ داران نے قراقرم کے پہاڑی گلیشیئرز پر تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے مستقبل کے منصوبوں پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور چائنہ کے ماہرین نے KIU کی تحقیقی کوششوں بالخصوص K3C سینٹر کے کردار کی تعریف کی۔ اسلام ٹائمز۔ انسٹیٹیوٹ آف ماؤنٹین ہیزڈز اینڈ انوائرمنٹ چینگڈو چین کے پروفیسر ڈاکٹر لیو کیاو کی سربراہی میں چینی محققین کے وفد نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق گلیشیئر اسٹڈیز اور ماؤنیٹیرنگ میں مہارت رکھنے والے وفدکا قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر عبد الحمید نے استقبال کیا۔جس کے بعد ماہرین نے کے آئی یو کے ڈائریکٹر AI لیب سید نجم الحسن اور قراقرم کرائیوسفیئر اینڈ کلائمیٹ (K3C) ٹیم سے ملاقات کی۔ جہاں وفد کو گلیشیئر کی نگرانی کے حوالے سے جامعہ قراقرم کی جانب سے تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور نئے قائم کردہ K3C سینٹر کا دورہ کرایا گیا۔ دونوں اداروں کے زمہ داران نے قراقرم کے پہاڑی گلیشیئرز پر تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے مستقبل کے منصوبوں پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور چائنہ کے ماہرین نے KIU کی تحقیقی کوششوں بالخصوص K3C سینٹر کے کردار کی تعریف کی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسلام آباد: چینی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے شہر میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی ، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریفائنڈ چینی کا ایکس مل ریٹ 169 روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 177 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2025 سے ہو گا، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، اس کے علاوہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی پر ایکٹ 1977 اور ایکٹ 1958 کے تحت سزا ملے گی، فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا۔