نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے ساتھ پاک ۔یواے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12 ویں اجلاس کی صدارت کی، متعدد شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کا 12 واں اجلاس ابوظہبی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق رسمی کارروائی سے قبل جے ایم سی کے ورکنگ گروپ کا اجلاس وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت احمد علی الصیغ کی سربراہی میں ہوا۔
جے ایم سی نے دو طرفہ تعلقات کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا اور تجارت، بینکنگ، ثقافت، سرمایہ کاری، ہوا بازی، ریلوے، توانائی، خوراک کی حفاظت، موسمیاتی تبدیلی، دفاع، صحت کی دیکھ بھال، افرادی قوت، اعلیٰ تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات پر اتفاق کیا۔(جاری ہے)
دونوں اطراف نے ادارہ جاتی میکانزم کو بڑھانے اور بین وزارتی رابطہ کاری کو فروغ دینے پر زور دیا۔
باہمی افہام و تفہیم اور بھائی چارے کی فضا میں منعقد ہونے والے اجلاس میں علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ فالو اپ کارروائیوں کے لیے طریقہ کار کے فریم ورک کے پروٹوکول،، سیکٹرل ورکنگ گروپس کے ذریعے کوآرڈینیشن اور باہمی دوروں کے لیے سہولت پر بھی دستخط کیے گئے۔ سیشن کے پروٹوکول کے علاوہ "انٹری ویزا کے تقاضوں کے باہمی استثنیٰ" اور "سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام" کے ساتھ ساتھ "مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اکانومی" کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔ فریقین نے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان میں جے ایم سی کا 13 واں اجلاس باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ بیان کے مطابق جے ایم سی سیشن کا کامیاب انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے اور کثیر جہتی تعلقات اور ایک متحرک اور ترقی پسند شراکت داری کے لیے ان کے مشترکہ وڑن کی نشاندہی کرتا ہے۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اور متحدہ عرب امارات کے جے ایم سی کے لیے
پڑھیں:
نوجوانوں کو معاشی ترقی میں کردار کے مواقع دے رہے ہیں، شہباز شریف
وزیراعظم نے کہا کہ خواتین ہماری افرادی قوت کا بہت بڑا حصہ ہیں، خواتین کو ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں، فوٹو: پی آئی ڈیوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، یہ ہمارے ملک کا انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے کے مواقع دینے کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بڑھتی آبادی اور اس کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بڑھتی آبادی اور مسائل سے نمٹنے کےلیے صوبوں کے تعاون سے موثر حکمت عملی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کے بڑھنے کی سالانہ شرح 2.55 فیصد ہے، تیزی سے بڑھتی آبادی کو ترقی اور معیشت کا فعال حصہ بنانے کیلئے منصوبہ بندی ضروری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ خواتین ہماری افرادی قوت کا بہت بڑا حصہ ہیں، خواتین کو ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں، قومی سطح کی پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے عبد العلیم خان نے کہا کہ پہلے ایک سال میں 10 پھر ایک سے تین سال میں 13 اداروں کی نجکاری ہو گی
شہباز شریف نے موثر پالیسی اور حکمت عملی بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی، جبکہ اجلاس میں وزیراعظم کو اس سے متعلق مختلف گزارشات پیش کی گئیں۔
اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، خالد مقبول صدیقی، عطا تارڑ، سردار محمد یوسف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔