نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورۂ متحدہ عرب امارات کے دوران پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا سے استثنا دینے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

معاہدے پر دستخط نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے دوران کیے، جو 12 سال بعد ابوظبی میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور ادارہ جاتی تعاون کو گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اجلاس کے دوران ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت اور مشترکہ سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے، جس سے دو طرفہ تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

نائب وزیراعظم نے اس پیش رفت کو برادرانہ تعلقات کے استحکام اور مستقبل کی شراکت داری کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان اور جرمنی کے درمیان مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

پاکستان نے جرمنی کے ساتھ مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پائیدار ترقی اور گرین انویسٹمنٹ کے نئے مواقع میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان اورجرمنی کے درمیان ماحولیاتی و توانائی شراکت داری میں توسیع ہوئی ہے جبکہ جرمنی کی جانب سے پاکستان کیلئے 114 ملین یورو کی مالیاتی اور فنی معاونت کا اعلان کیا گیا ہے۔

معاونت کا مقصد موسمیاتی مزاحمت، توانائی کی منتقلی اور سماجی تحفظ کے منصوبوں کو فروغ دینا ہے۔ جرمنی کے اشتراک سے پاکستان میں تربیتی پروگرامز، نوجوانوں کیلئے روزگار اور قدرتی آفات سے بچاؤ کے انتظام میں بہتری لائی جائے گی۔

جرمنی نے ماحولیاتی تبدیلی، معاشی استحکام اور سماجی شمولیت میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ کاربن مارکیٹ پروگرام میں پیش رفت، ماحولیاتی ترقی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے عملی اقدامات کابھی آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور جرمنی کے درمیان مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
  • آئی آر ایس پشاور اور سراپا کا باہمی تعاون کا معاہدہ
  • سلامتی کونسل : پاکستان کی سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی شدید مذمت
  • پیرو نے سابق وزیراعظم کو پناہ دینے پر میکسیکو سے سفارتی تعلقات ختم کردیے
  • پاکستان کا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر پھر شدید احتجاج
  • آج ایک اور ملک ابراہم معاہدے میں شامل ہونے جا رہا ہے، اسٹیو وٹکوف
  • ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی
  • اپٹما نے وزارت فوڈ سکیورٹی کے خلاف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو خط لکھ دیا
  • زرداری کی امیر قطر، چینی نائب صدر سے ملاقاتیں،  پاکستان، سعودیہ دفاعی معاہدہ خوش آئند: شیخ تمیم
  • اسحاق ڈار سے ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے صدر کی ملاقات