شہباز شریف سے بلاول کی ملاقات‘عالمی دورے پر بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کی بھرپور اور بہترین ترجمانی پر پارلیمانی وفد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وفد نے پہلگام
سے لے کر سندھ طاس معاہدے تک کے واقعات کو صحیح تناظر اور احسن انداز میں پیش کیا،بجٹ 2025-26ء میں تنخواہ داروں سمیت سب طبقات کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے ملاقات کی۔ ملاقات میںبلاول زرداری نے وزیراعظم کو پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے سفارتی وفد کی امریکا اور یورپ میں ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے وفد کی جانب سے حالیہ بھارتی پروپیگنڈا کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے اور امریکا، برطانیہ اور یورپ کے کامیاب سفارتی دورے پر بلاول زرداری سمیت وفد کے دیگر ارکان کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے سفارتی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کی بھرپور اور بہترین ترجمانی پر آپ سب کو مبارک پیش کرتا ہوں،آپ نے پاکستان کا مقدمہ قومی جذبے سے لڑا اور کامیاب ہوکر لوٹے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری کی قیادت میں شیری رحمن، ڈاکٹر مصدق ملک، حنا ربانی کھر، سینیٹر بشری انجم بٹ ، سینیٹر فیصل سبزواری ،انجینئر خرم دستگیر اور جلیل عباس جیلانی اور تہمینہ جنجوعہ پر مشتمل وفد نے امریکا، یو کے اور یورپ میں پاکستان کے موقف کی قومی جذبے سے ترجمانی کی، پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں اس کا اعتراف ہو رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلاول زرداری پاکستان کے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا کا آذربائیجان اور آرمینیا کے تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ہونے والےامن معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے فریقین کو قریب لانے اور معاہدہ طے کرانے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے امریکہ کے سہولت کار کردار کی قدر کرتا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی قفقاز کئی دہائیوں سے تنازعات اور انسانی المیوں کا شکار رہا ہے، لیکن یہ معاہدہ خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ انہوں نے صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح اپنے برادر ملک آذربائیجان کے ساتھ ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔
یاد رہے کہ حالیہ معاہدے کے تحت آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان مکمل جنگ بندی ہو گئی ہے۔ یہ معاہدہ امریکی صدر ٹرمپ کی موجودگی میں آذربائیجان کے صدر اور آرمینیا کے وزیراعظم نے دستخط کر کے طے کیا۔
اس موقع پر وائٹ ہاؤس میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت دونوں ممالک ایک بڑی جنگ کے قریب پہنچ چکے تھے، فضائی جھڑپیں جاری تھیں اور طیارے گرائے جا رہے تھے۔ ٹرمپ کے مطابق، انہوں نے دونوں کو پیغام دیا کہ وہ جنگ نہیں بلکہ تجارت چاہتے ہیں، کیونکہ ان کا مقصد لڑائیاں نہیں بلکہ امن اور معاشی ترقی ہے۔
Post Views: 6