پاکستان بزنس فورم نے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
فرانس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء) پاکستان بزنس فورم یورپ کی پہلی اہم ترین میٹنگ جرمنی کے شہر ہیگن میں ہوئی ، اس میٹنگ میں فرانس ، بلجئیم ، جرمنی ، اٹلی ، اسپین ، سویڈن ، ہالینڈ ، آسٹریا ، بوسنیا کے وفود نے شرکت کی ، پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور آقا دو جہاں ص کے حضور نعت کا ہدیہ پیش کیا گیا- بانی بزنس فورم حاجی اسلم چوہدری نے میٹنگ میں یورپ بھر سے آئے ہوئے تمام مہمانوں فردا فردا تعارف کروایا، اور باہمی مشاورت سے متفقہ طور پر یورپین تنظیم اور دیگر ممالک کی تنظیمات کا باقاعدہ اعلان کیا، چیئرمین یورپ سردار ظہور اقبال نے میٹنگ کے تمام شرکاء اور منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور اپنے خطاب میں بزنس فورم کی چار سالہ کارکردگی سے تفصیل سے آگاہ کیا- انہوں نے کہا کہ ہم عملی طور پر مثبت انداز سے اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب فرانس کے ساتھ ساتھ یورپ بھر کے بزنس مینوں کو پاکستان کی لڑی میں پروکر کامیابی سے آگے بڑھتے رہیں گے- پاکستان بزنس فورم یورپ کے عہدیداران میں سرپرست اعلی یورپ محمد ابراہیم ڈار ، چیئرمین یورپ سردار ظہور اقبال، صدر یورپ چوہدری مظہر اقبال دیونہ ، جنرل سیکریٹری یورپ حاجی محمد اسلم چوہدری، ڈپٹی سیکریٹری یورپ یاسر خان ، لیگل ایڈوائزر یورپ سلمان اسلم چوہدری ، چیف میڈیا ایڈوائزر یورپ صاحبزادہ عتیق الرحمن کا انتخاب کیا گیا ، دیگر ممالک کی تنظیموں کے حوالے سے جرمنی سے چوہدری ناصر محمود کو صدر ، ہالینڈ سے ملک اجمل کو صدر ، اٹلی سے چوہدری ساجد سارنگ کو صدر ، منیر آصف نائب صدر ، اجمل شاہد جنرل سیکریٹری ، بلجیم سے سردار صدیق کو کنونئیر ، آسٹریا سے ملک امین کو کنوینئیر ، سویڈن سے نوید احمد آرائیں کو کنونئیر آصف بوسنیا سے مرزا نذیر عالم کو کنونئیر کی ذمہ داری سونپی گئی، کنوینئرز اور صدور اگلے ہفتوں میں اپنے اپنے ملک میں تنظیمات کو مکمل کرکے یورپین باڈی کو منظوری کے لئے بھیجیں گے ، چیئرمین یورپ سردار ظہور اقبال نے میٹنگ کے تمام شرکاء اور منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور اپنے خطاب میں بزنس فورم کی چار سالہ کارکردگی سے تفصیل سے آگاہ کیا- انہوں نے کہا کہ ہم عملی طور پر مثبت انداز سے اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب فرانس کے ساتھ ساتھ یورپ بھر کے بزنس مینوں کو پاکستان کی لڑی میں پروکر کامیابی سے آگے بڑھتے رہیں گے- یورپین میٹنگ سے نومنتخب عہدیداروں صدر یورپ چوہدری مظہر دیونہ ، سرپرست اعلٰی محمد ابراہیم ڈار ، لیگل ایڈوائزر یورپ سلمان اسلم نے بھی خطاب کیا اور بزنس فورم کی پاکستان اور اوورسیز کمیونٹی کے لئے عملی خدمات کا تذکرہ کیا۔
(جاری ہے)
دو روزہ میٹنگ کے مختلف سیشنز کے بعد یہ میٹنگ اپنے اختتام کو پہنچی ، میزبان میٹنگ چوہدری مظہر دیونہ صدر پاکستان بزنس فورم یورپ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان بزنس فورم
پڑھیں:
محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں سنگِ میل عبور کر لیا
راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک روزہ فارمیٹ میں سنگِ میل عبور کر لیا۔راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف تیسرا اور آخری ایک روزہ مقابلہ محمد رضوان کا 100 واں میچ ہے۔
سری لنکا کے خلاف میچ کے آغاز سے قبل میدان میں محمد رضوان کے اعزاز میں تقریب ہوئی، جس میں ساتھی کھلاڑیوں نے وکٹ کیپر بیٹر کو یادگار موقع پر مبارک باد دی۔
تقریب سے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے گفتگو کی اور کہا کہ محمد رضوان نے گراؤنڈ میں ہمیشہ انرجی دکھائی، ان میں پاکستان کے لیے کھیلنے کی چاہت ہے۔
اس موقع پر نسیم شاہ نے محمد رضوان کو 100 ویں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کی کیپ پیش کی۔