جدہ میں قائم پاکستان انٹرنیشنل سکول بینظیر کا اوورسیز پاکستانیز کے لیے بہترین تحفہ ہے ،تصور چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
جدہ میں قائم پاکستان انٹرنیشنل سکول بینظیر کا اوورسیز پاکستانیز کے لیے بہترین تحفہ ہے ،تصور چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز
جدہ (خالد نواز چیمہ) جدہ میں قائم پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن الرحاب محترمہ بینظیر کا اوورسیز پاکستانیز کے لیے بہترین تحفہ ہے ،شہید بے نظیر بھٹو نے اپنے والد شہید ذولفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور خاص طور پر کشمیر پر پیپلز پارٹی کے دو ٹوک موقف کو دنیا کو پہنچایا، اسی طرح شہید بے نظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو نے حال میں بھارت کا پاکستان پر حملہ اور الزامات کو دنیا میں بھارت کوخاموش کرایا، وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی پروپیگنڈے کو غلط ثابت کرنے اور پاکستان کے موقف کو دنیا میں بتانے کیلئے بلاول بھٹو کا انتخاب کیا جواچھا اقدام تھا ۔
یہ بات جدہ میں بے نظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی پی پی تصور چوہدری نے کہی ،
تقریب میں مسلم لیگ (ن )کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ پاکستا ن کو ایٹمی طاقت بنانے کی ابتداء شہید ذولفقار علی بھٹو اور اسے پایہ تکمیل تک میاں نواز شریف نے پہنچایا جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت ہونے کا شرف بخشا۔
؎ چوہدری محمد اکرم نے سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے پر پیپلزپارٹی کو مبارکباد دی اور کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ یہ تقریب صرف پیپلز پارٹی نے اپنے کارکنوں کے ساتھ ہی نہیں بلکہ جدہ میں کمیونٹی کے ہمراہ منائی چونکہ شہید بی بی پاکستا ن کی بیٹی تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم کانفرنس کے صدر سردار اشفاق نے اپنے خطاب میں بھٹو خاندان کی جانب آزادی کشمیر کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا شہید ذولفقار علی بھٹو کی پالیسی کو آج تک نہ صرف حکومت پاکستان بلکہ آج شہید بی بی کے نوجوان صاحبزادے بلاول بھٹو ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہیں ۔
سردار اشفاق نے شہید بے نظیر بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
تقریب سے پی پی پی گلف کے سابق رہنماء اسد اکرم، پی پی پی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری آفتاب ترابی نے بھی خطاب کیا۔ آخرمیں تصور چوہدری کے ہمراہ چوہدری محمد اکرم، اظہر وڑائچ، پی پی پی یوتھ ونگ کے خلیج کے جنرل سیکریٹری سردار وقاص، مسلم کانفرنس کے صدرسردار اشفاق اور دیگر کے ہمراہ کیک کاٹا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈنمارک کے سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد ڈنمارک کے سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد ڈاکٹر محمد امجد’’پاکستان چائنہ بزنس ڈویلپمنٹ کمیٹی ‘‘کے کنوینر مقرر وزیراعظم کی پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے میں چین کے تعاون کی تعریف ایران اسرائیل جنگ بندی سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آگیا افغان مہاجرین کو واپسی کیلئے 30 جون کی ڈیڈ لائن، اب تک کتنے واپس جاچکے؟ سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کی سماعت کیلئے نئی کازلسٹ جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بے نظیر بھٹو تصور چوہدری پی پی پی کے لیے
پڑھیں:
کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
اسلام آباد،اوورسیز چیمبر آف کامرس سروے (overseas chamer commerce)میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور ہوگیا، 70 سے 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر ہوئے۔
سروے میں بتایا گیا کہ مجموعی کاروباری اعتماد 9 فیصد پوائنٹس کمی سے مثبت 13 فیصد رہ گیا، خدمات کے شعبے میں اعتماد 20 پوائنٹس گر کر مثبت 14 فیصد رہ گیا۔
اوورسیز چیمبر سروے کے مطابق مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کاروباری اعتماد 7 پوائنٹس کم ہوگیا، صرف ریٹیل سیکٹر میں کاروباری اعتماد 3 پوائنٹس اضافے سے مثبت 20 فیصد ہوگیا۔
مزید پڑھیں:سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی سرمایہ کاری انڈیکس 10 پوائنٹس کمی سے صرف مثبت 2 فیصد رہ گیا۔