data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلبرگ ٹاؤن، نصرت اللہ کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی، نگرانی اور دیگر لازمی امور انجام دینے والے محنتی ملازمین کے اعزاز میں ایک پْروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ملازمین کو عشائیہ دیا گیا اور بہترین خدمات پر تعریفی اسناد اور اعزازات سے نوازا گیا۔تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ، جناب کامران سراج، سابق ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ، میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، وائس چیئرمین محمد الیاس، مختلف محکمہ جات کے افسران اور فیلڈ اسٹاف نے شرکت کی۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ کامران سراج نے کہا کہ کہ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں اور تمام ملازمین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے عید الاضحی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا صفائی ستھرائی کے حوالے سے گلبرگ ٹاؤن کو سر فہرست رکھا یہاں عید کے تینوں روز تمام لوگ فیلڈ میں موجود تھے اور گلبرگ ٹاؤن کو نمبر ون پوزیشن پر کھڑا کر دیا یہ گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ کا خاصہ ہے کہ یہاں ہر تہوار پر بہتر سے بہتر انداز میں عوامی خدمت کا کام انجام دیا جاتا ہے اس موقع پرچیئرمین نصرت اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: عید جیسے بڑے مواقع پر جب عام شہری اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشیاں منا رہے ہوتے ہیں، تب ہمارے صفائی اور بلدیاتی عملے کی محنت، فرض شناسی اور قربانی مثالی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کی خدمات کو سراہنا ہمارا اخلاقی اور انتظامی فرض ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ مستقبل میں بھی ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کرتی رہے گی اور ہر سطح پر ان کی خدمات کا اعتراف کیا جاتا رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گلبرگ ٹاو ن

پڑھیں:

پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش

فوٹو: فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔

پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش