گلگت بلتستان کا 1 کھرب 48 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
بجٹ میں 88 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کا غیر ترقیاتی جبکہ 37 ارب روپے ترقیاتی بجٹ کیلئے مختص کر دیا گیا ہے۔ گندم سبسڈی کیلئے 20 ارب روپے مختص کر دیئے گئے ہیں۔ وفاق کی طرز پر تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کا آئندہ مالی سال کا 1 کھرب 48 ارب 63 کروڑ 20 لاکھ روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا۔ بجٹ میں 88 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کا غیر ترقیاتی جبکہ 37 ارب روپے ترقیاتی بجٹ کیلئے مختص کر دیا گیا ہے۔ گندم سبسڈی کیلئے 20 ارب روپے مختص کر دیئے گئے ہیں۔ وفاق کی طرز پر تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاق میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ DRA کیلئے اہل ملازمین کی جانچ کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز ہے جو ایک ماہ کے اندر اپنی سفارشات حکومت کو پیش کریگی۔ پیر کے روز ایوان میں بجٹ پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ انجینئر محمد اسماعیل نے کہا کہ اس سال کا بجٹ منفرد ہے کہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کوئی نئی سکیم شامل نہیں کی ہے، اس سے دوہرا فائدہ ہو گا، اور جاری ترقیاتی سکیمیں جلد مکمل کرنے کیلئے رقم دستیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ میں 62 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا جس سے سینکڑوں مستحق مریضوں کا پاکستان کے بہترین ہسپتالوں سے جگر کی پیوندکاری، گردوں کی پیوندکاری، کینسر، دل اور دماغ کی پیچیدہ بیماریوں کا علاج کیا گیا جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 50 کروڑ روپے مختص کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 59 ارب 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، انتظامی امور اور سروس ڈیلیوری کیلئے 28 ارب 29 کروڑ روپے 20 لاکھ روپے، انتخابات کیلئے 80 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ محکموں کے انتظامی امور کیلئے 10 ارب 25 کروڑ 74 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کے طبی اخراجات کیلئے 26 کروڑ 26 لاکھ 70 ہزار روپے جبکہ گلگت بلتستان میں بارشوں اور دیگر ہنگامی کاموں کیلئے 1 ارب 30 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے 23 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں مزید کہا کہ پھیالونگ ڈائیورژن کیلئے 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ سکردو میں پانی کی قلت پر قابو پایا جا سکے۔ ریسکیو 1122 گلگت بلتستان کے عملے کے خصوصی الاونس کو 2008ء کی بنیادی تنخواہ سے بڑھا کر 2017ء کی ابتدائی بنیادی تنخواہ کے 100 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ گورنر سیکرٹریٹ، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ، سول سیکرٹریٹ کے سکیل ایک سے سولہ کے ملازمین اور ایکس کیڈر افسروں کیلئے سیلف ہائرنگ کی مد میں 6 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایلیٹ فوس کے نئے تربیت یافتہ جوانوں کیلئے ایلیٹ الاونس توسیع کرنے کی تجویز ہے، نیز پولیس راشن الاونس کو 1500 سے بڑھا کر 2000 کرنے کی بھی تجویز ہے۔ وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم کے گریڈ ایک سے سولہ کے ملازمین کو 2022ء کی ابتدائی بنیادی تنخواہ پر 75 فیصد سیکرٹریٹ الاونس دینے کی تجویز ہے۔جیل خانہ جات کے سکیل سترہ اور اٹھارہ کے ملازمین کیلئے پرزنز الاونس کو 2009ء کی تنخواہ سے بڑھا کر 2017ء کی 150 فیصد ابتدائی بنیادی تنخواہ پر دینے کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے گریڈ ون تا سولہ کے ملازمین کیلئے 2022ء کی ابتدائی بنیادی تنخواہ پر 75 فیصد سیکرٹریٹ الاونس جبکہ گریڈ سترہ سے اوپر کے ملازمین کے 100 فیصد انسینٹو الاونس کو بڑھا کر 2022ء کی تنخواہ پر 150 فیصد دینے کی تجویز ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ موجودہ مالی سال کے دوران 17 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 9.
وزیر خزانہ نے بتایا کہ نیٹکو کئی سالوں سے خسارے میں چل رہا تھا جبکہ اس سال پہلی دفعہ منافع بخش ادارہ بن چکا ہے اس لیے نیٹکو کی گرانٹ کو 25 کروڑ روپے کم کر کے 12 کروڑ 50 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ واٹر اینڈ پاور کے رسک الاونس اور ٹربائن آپریٹر کیلئے 3 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ابتدائی بنیادی تنخواہ دینے کی تجویز ہے سرکاری ملازمین انہوں نے کہا کہ اضافہ کیا گیا گلگت بلتستان ملازمین کی کے ملازمین کیا گیا ہے کر دیا گیا الاونس کو کی تنخواہ لاکھ روپے تنخواہ پر ارب روپے مالی سال بڑھا کر کرنے کی روپے کا پیش کر
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی اسٹوریج پر 1 کروڑ روپے جرمانہ تجویز
فائل فوٹوپیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی اسٹوریج اور فروخت پر ضبطگی اور 1 کروڑ روپےجرمانہ تجویز دے دی گئی۔
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم میں لائسنس کی منسوخی کے باوجود پیٹرول پمپ چلانے والےمالک پر 10 لاکھ روپے جرمانہ کی تجویز دی گئی۔
سیکریٹری پٹرولیم نے بتایا پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کا مقصد پیرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنا ہے، پیٹرول اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سزائیں اور جرمانے بڑھا رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد، ترسیل ،اسٹوریج اور تقسیم میں آئی ٹی کا استعمال لا رہے ہیں، ہم پیٹرولیم سیکٹر کی پوری چین میں ڈیجیٹلائزیشن لا رہے ہیں۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ آخر پیٹرولیم سیکٹر کی ڈیجیٹلائزیشن کا خرچ عوام کی جیب سے جائے گا، پیٹرولیم ترمیمی بل 2025 کے ذریعے کیا نیا کرنا ہے جو یہ بل لایا گیا ہے، ملک میں غیر قانونی پیٹرول پمپس نہیں ہونے چاہئیں۔