خواجہ آصف کو ’ہائبرڈ نظام‘ کے بیان پر تنقید کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا موجودہ نظام کو ’ہائبرڈ ماڈل‘ کہنا پاکستان میں ’دکھاوے کی جمہوریت‘ کی عکاسی کرتا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پنجاب حکومت کے سابق وزرا ڈاکٹر یاسمین رشید اور میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چوہدری اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کوٹ لکھپت جیل سے اپنے مشترکہ کھلے خط میں کہا ہے کہ خواجہ آصف کا ’ہائبرڈ نظام‘ کے بارے میں بیان جمہوریت کی توہین ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ’ اس بیان کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تائیڈ حاصل تھی کیونکہ وہ (خواجہ آصف) ان کے بڑے ترجمان ہیں’۔
#WATCH: Pakistan’s defense minister Khawaja Asif describes country’s governance as a “hybrid model” where army and civilian leaders share power — a rare admission by a serving official and taking on added significance amid the army chief’s solo US visit.
— Arab News Pakistan (@arabnewspk) June 20, 2025
مشترکہ خط میں انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کے عوام ان کے بیان سے متفق نہیں ہیں کیونکہ وہ حقیقی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ گزشتہ برس 8 فروری کو پاکستانی عوام نے اُن کی پارٹی کو واضح مینڈیٹ دیا تھا، تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) میں اقتدار کی ہوس بہت زیادہ تھی، الیکشن کمیشن اور عبوری حکومت کی ملی بھگت اور ’دھوکا دہی کے ذریعے فارم 47 حکومت‘ وجود میں آئی، جسے اب ہائبرڈ طرز کی حکومت کہا جا رہا ہے‘۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے مزید کہا کہ کیا یہ توہین کافی نہیں تھی کہ وزیراعظم پاکستان نے عجلت میں آکر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’نوبیل امن انعام‘ کے لیے نامزد کر دیا، سفارش کے اگلے ہی روز ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکیوں نے ایران پر بمباری کر دی۔
خط میں کہا گیا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کہاں کھڑا ہے امریکیوں کو یہ معلوم تھا کیونکہ وزارت خارجہ کے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ’پاکستان غزہ میں نسل کشی اور ایران پر اسرائیل کے مسلط کردہ جنگ کی مذمت کرتا ہے‘۔ آج پاکستان کے عوام غزہ اور ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔
"پاکستانی عوام خواجہ آصف کے بقول ہائبڑد نظام پہ قطعا اتفاق نہیں کرتے۔ 8 فروری 2024ء انتخابات میں عوام نے حقیقی جمہوریت پہ یقین رکھتے ہوئے تحریک انصاف کو واضح مینڈیٹ دیا۔"
شاہ محمود قریشی، اعجاز چودھری، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کا کوٹ لکھپت جیل سے… pic.twitter.com/jRVLP24puL
— PTI (@PTIofficial) June 23, 2025
تحریک انصاف کے جیل میں قید رہنماؤں نے کہا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ آج ہر شخص افسوس کر رہا ہوگا کہ یہ کیا ہوا؟ امریکی ہمارے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں اور پاکستانی حکومت کی جانب سے اس کی مذمت کے اعلانات محض دکھاوا ہیں، یہ سب کچھ صرف عوام کو مطمئن کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، کیا واقعی ایسا ہے؟ اگر ہاں، تو ہمیں اپنے آپ پر شرمندگی ہونی چاہیے‘۔
پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان دوبارہ کسی جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ نہیں بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم پہلے ہی ضیا الحق اور سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں افغانستان جنگ کے دوران بہت زیادہ نقصانات اٹھا چکے ہیں‘۔
جیل میں قید تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ خط میں واضح کیا کہ وہ غزہ اور ایران کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم مکالمے، تناؤ میں کمی اور پر امن طریقے سے ساتھ رہنے پر یقین رکھتے ہیں‘۔
Post Views: 2ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تحریک انصاف خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
کراچی: یونیورسٹی روڈ کی بدترین زبوں حالی پر جماعت اسلامی اور سندھ حکومت آمنے سامنے
کراچی:یونیورسٹی روڈ کی بدترین زبوں حالی پر جماعت اسلامی اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی جانب سے کئی برس سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ کی عدم تکمیل کیخلاف ایکشن کمیٹی قائم کرنے کے اعلان پر سندھ حکومت کا ردعمل سامنے آگیا۔
حکومت سندھ کے ترجمان مصطفیٰ بلوچ نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی اور عوامی سہولیات کے لئے صوبائی حکومت بڑے منصوبوں پر دن رات کام کر رہی ہے۔
مصطفیٰ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ بین الاقوامی معیار کے تحت بنایا جا رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور مختلف یوٹیلٹی سروسز کی منتقلی درکار ہے جو وقت طلب کام ہے، بڑے منصوبے ہمیشہ کچھ وقت لیتے ہیں، یہ کوئی گلی محلے کی مرمت نہیں کہ ایک دن میں مکمل کرلیں۔
مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کا یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کیلئے ایکشن کمیٹی بنانے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں میگا پراجیکٹس کے لئے کئی سال لگتے ہیں، لیکن ان کی تکمیل کے بعد عوام کو دہائیوں تک سہولت ملتی ہے، جماعت اسلامی کی جانب سے بی آر ٹی پر تنقید سیاسی ناپختگی کو عیاں کرتی ہے، جن لوگوں نے کراچی کے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ہمیشہ الزام تراشی کی سیاست کی، وہ آج ہمیں ترقیاتی منصوبوں پر لیکچر دے رہے ہیں۔
مصطفیٰ بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی یہ بتائے کہ اربوں روپے کے فنڈز ملنے کے باوجود انہوں نے وہ سڑکیں کیوں نہیں بنائیں جو ان کے ماتحت ہیں؟، آج بھی عوام پوچھ رہے ہیں کہ جماعت اسلامی کو ملنے والا پیسہ کہاں گیا؟ جماعت اسلامی کی بدانتظامی اور لاپرواہی کے باعث ماڈل ٹاؤن میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ لوگ گڑھوں میں دب کر اپنی زندگیاں ہار بیٹھے، کسی کی بھی کوتاہی یا غفلت سے کسی کی جان جانا معمولی بات نہیں، یہ سنگین جرم ہے۔
ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور صوبائی حکومت شفافیت اور خدمت پر یقین رکھتی ہے، ہمارے منصوبے عوام کے لئے ہیں، جماعت اسلامی کی سیاست صرف الزام تراشی پر ہے، کراچی کے عوام باشعور ہیں، وہ جانتے ہیں کہ خدمت کون کر رہا ہے اور سیاست کون کر رہا ہے۔