پاکستان-ترکی بزنس کونسل کااجلاس، ایف ٹی اے معاہدے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کی پاکستان-ترکی بزنس کونسل کا اجلاس ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کراچی میں کونسل کے چیئرمین سید مظہر علی ناصر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ترکی کے قونصل جنرل برائے کراچی جمال سانگو نے اپنے کمرشل کونسلر مراد اوزمن کے ہمراہ شرکت کی۔ اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ، سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں، نائب صدور امان پراچہ،آصف سخی، ناصر خان، ممتاز کاروباری شخصیات حنیف گوہر، میاں زاہد حسین اور کونسل کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ موجودہ تجارتی حجم دونوں برادر ممالک کے تاریخی و قریبی سفارتی تعلقات کی حقیقی عکاسی نہیں کرتا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے مابین تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ پاکستان-ترکی تجارتی تعلقات کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے۔ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی پاکستان اور ترکی کے درمیان کاروبار سے کاروبار کے روابط کو فروغ دینے کے لیے پْرعزم ہے۔ انہوں نے مختلف شعبہ جات میں ترکی کی مسلسل حمایت کو سراہا اور کہا کہ مضبوط اقتصادی شراکت داری دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایف پی سی سی ا ئی
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔