اسرائیل ایران کیخلاف جنگ میں مزید ممالک کو گھسیٹنا چاہتا ہے، مشاہد حسین
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنی بے ہودہ جنگ میں مزید ممالک کو گھسیٹنا چاہتا ہے۔
(جاری ہے)
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے لکھا کہ اب گیند امریکی کورٹ میں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگجو نیتن یاہو کو قابو میں کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنی بے ہودہ جنگ میں مزید ممالک کو گھسیٹنا چاہتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی اسرائیلی وزیراعظم کے جال میں پھنس چکے ہیں۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ چین، روس، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے لیے اہم وقت ہے، یہ 5 ممالک جنگ کے خاتمے کے لیے فعال کردار ادا کریں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مشاہد حسین
پڑھیں:
روس اگر پولینڈ اور بالٹک ریاستوں کیساتھ الجھا تو ہم انکا دفاع کرینگے، ڈونلڈ ٹرمپ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ روس کیجانب سے پولینڈ اور بالٹک ریاستوں کا دفاع کیا جائے گا، کیونکہ نیٹو اتحادی روس کی ممکنہ اشتعال انگیزی کا سخت جواب چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ روس نے اگر پولینڈ اور بالٹک ریاستوں کے ساتھ الجھا تو ہم انکا دفاع کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس کی جانب سے پولینڈ اور بالٹک ریاستوں کا دفاع کیا جائے گا، کیونکہ نیٹو اتحادی روس کی ممکنہ اشتعال انگیزی کا سخت جواب چاہتے ہیں۔ امریکی صدر اپنے دوست اور انفلوئنسر چارلی کرک کی یاد میں ایریزونا میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ قبل ازیں لتھوانیا، ایسٹونیا اور چیک ریپبلک سمیت کئی بالٹک ریاستوں کی جانب سے نیٹو پر زور دیا گیا ہے کہ وہ روسی اشتعال انگیز کارروائیوں پر سخت ردِعمل دیں، جس میں روسی طیاروں کو مار گرانے کی کارروائی بھی شامل ہونی چاہیئے۔