چین کا اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ مل کر باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
چین کا اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ مل کر باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 21 سے 22 جون تک اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا 51 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لئے چین کی کوششوں اور اسلامی ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات کی جامع ترقی کو سراہا گیا۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی قرارداد میں چین کے ساتھ دوستی کے متن کو چھٹی مرتبہ شامل کیا گیا ہے اور چین اس کا خیر مقدم کرتا ہے۔منگل کے روز ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں چین اور اسلامی ممالک اور او آئی سی کے ساتھ تعاون میں نتیجہ خیز نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم اور اس کے رکن ممالک کے نمائندوں نے چین کی قومیتی اور مذہبی پالیسیوں اور سنکیانگ کی تعمیر و ترقی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے سنکیانگ سمیت چین کے دیگرعلاقوں کے متعدد دورے کیے ہیں اور مثبت تبصرے دیے ہیں۔
چین اسلامی ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ مل کر باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربات چیت ہی ایرانی جوہری مسئلے کے حل کا واحد درست راستہ ہے، چینی میڈیا بات چیت ہی ایرانی جوہری مسئلے کے حل کا واحد درست راستہ ہے، چینی میڈیا بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے اجلاس میں چینی سفیر کی ایران پر امریکی حملے کی مذمت اسرائیل کا ایران پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، جوابی کارروائی کا حکم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کب سے کر رکھی تھی؟ امریکی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف ایران کے بعد غزہ؟ اسرائیلی اپوزیشن نے جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ کا غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلامی تعاون تنظیم کے کے ساتھ کے لئے
پڑھیں:
پاکستان سعودیہ معاہدہ تاریخ ساز، دیگر ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کے امکانات بھی روشن ہیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ حالیہ دفاعی معاہدہ نہ صرف تاریخی حیثیت رکھتا ہے بلکہ اس کے تحت سعودی سرزمین پر تعینات پاکستانی افواج کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا، جس کے معاشی فوائد پاکستان کو بھی حاصل ہوں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ یہ معاہدہ دراصل حالیہ معرکہ حق میں کامیابی کا نتیجہ ہے، اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور خطے کی سیاست پر اثرات
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 75 برسوں میں پاکستان نے کئی دفاعی معاہدے کیے، تاہم جب مشکل وقت آیا تو بعض معاہدہ کرنے والے ممالک مدد کے لیے آگے نہ بڑھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے معاہدے کے بعد نہ صرف سعودی عرب میں پاکستانی فوجی موجودگی میں اضافہ ہوگا بلکہ مستقبل میں دیگر ممالک کے ساتھ بھی دفاعی تعاون کے امکانات روشن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض عناصر جو پاکستان کے خیرخواہ نہیں، وہ اس معاہدے پر ناراض نظر آتے ہیں۔
وزیر دفاع نے انکشاف کیاکہ سعودی ولی عہد نے ایک ملاقات میں انہیں یاد دلایا کہ 1971 میں سعودی عرب نے کراچی کے لیے دو گن بوٹس روانہ کی تھیں، جو اس وقت دوستی کی ایک بڑی علامت تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ کی تفصیلات
واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے مطابق ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور کیا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان سعودی عرب معاہدہ خواجہ آصف دفاعی تعاون وزیر دفاع وی نیوز