data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے زیراہتمام ایران پرامریکی جارحیت کے خلاف پیر کو ملک بھر میں مظاہرے ہوئے ۔ ’’امریکا مردہ باد‘‘ احتجاجی مظاہرے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر کیے گئے۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور ، کوئٹہ اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ہونے والے احتجاج میں عوام، جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد
شریک تھی۔ جماعت اسلامی کی مرکزی، صوبائی ، ضلعی اور مقامی قیادت نے مظاہرین سے خطابات کیے اور ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی پرزور مذمت کی۔ مقررین نے حکومت پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کا ساتھ دیں، غزہ میں صہیونی دہشت گردی رکوانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں اور امت کے جذبات کی ترجمانی کریں۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے ٹرمپ کی نوبل انعام برائے امن کے لیے نامزدگی کی بھی مذمت کی۔ مقررین نے اتحاد امت کی ضرورت پر زور دیا اور ایران کی بھرپور حمایت کے اعلانات کیے۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ نے لاہور پریس کلب کے سامنے ’’امریکا مردہ باد‘‘ مظاہرے کی قیادت کی، مظاہرے میں خواتین بھی شریک تھیں۔ اسلام آباد آبپارہ چوک میں ہونے والے مظاہرے سے نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ امریکا نے ایران پر 14 ہزار پونڈ بارود برسا کر دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی، یہ عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے، کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ دوسرے ملک میں جا کر بم برسائے۔ ٹرمپ انسانیت کا قاتل ہے، اس کا ایران پر حملہ جنگی جرم ہے۔ سیاسی، سفارتی حمایت کے بجائے اب امت مسلمہ کے حکمران اپنا عملی فرض ادا کریں۔پاکستانی قوم ایران کے ساتھ ہے، امریکا اور اسرائیل کو شکست ہو گی۔ مظاہرے سے صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چودھری نے بھی خطاب کیا۔جے آئی یوتھ کراچی نے کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرے کا اہتمام کیا جس سے نائب امیر حلقہ کراچی مسلم پرویز نے خطاب کیا۔ سیکرٹری جنرل وسطی خیبر پختونخوا صابر اعوان اور امیر ضلع بحراللہ خان نے پشاور میں مظاہرے کی قیادت کی۔ کوئٹہ میں امریکا کی مذمت میں ہونے والے مظاہرے سے ضلعی امیر مرتضیٰ خان کاکڑ نے خطاب کیا۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ممتاز حسین سہتو نے خیرپور میں امریکا مخالف مظاہرے کے شرکا سے خطاب کیا جبکہ امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم نے گجرات میں ہونے والے مظاہرہ کی قیادت کی۔ تیمرگرہ میں ہونے والے مظاہرے سے امیر خیبر پختونخوا شمالی عنایت اللہ خان جبکہ بنوں میں ہونے والے مظاہرے سے صوبائی سیکرٹری جنرل ظہور خٹک نے خطاب کیا۔ ملتان پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے ضلعی امیر صہیب عمار صدیقی نے خطاب کیا۔ فیصل آباد کے چنیوٹ بازار میں ہونے والے ’’امریکا مردہ باد‘‘ بڑے مظاہرے سے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے خطاب کیا، شیخوپورہ میں امیر ضلع زاہد عمران کروٹانہ اور امیر شہر پروفیسر جاوید اقبال سندھو نے شرکا سے خطاب کیا۔ اٹک میں ہونے والے مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی،سیکرٹری جنرل پنجاب شمالی اقبال خان نے مظاہرہ سے خطاب کیا، گوجر خان میں مقامی رہنما جماعت اسلامی راجا جواد نے مظاہرے کی قیادت کی۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پر جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے ایران پر امریکی حملے کے خلاف کراچی سے کشمیر تک سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ احتجاجی مظاہروں میں شریک افراد نے’’جو امریکا کا یار ہے، غدار ہے، غدار ہے، امریکا کا ایک علاج الجہاد الجہاد، ایران سے ہے رشتہ کیا لاالہ اللہ‘‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ جماعت اسلامی سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی، حیدرآباد، ، دادو، فرید آباد، میہڑ، سکھر، شکارپور،جیکب آباد، کشمور،ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو آدم سمیت کئی شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی اور مقامی رہنماؤں سمیت مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے خطاب کیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو نے سیٹھارجہ میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ کے ایمان کے امتحان کا وقت ہے کیونکہ یہ جنگ اسرائیل اور ایران کی نہیں بلکہ کفر اور اسلام کی جنگ ہے، پوری پاکستانی قوم اس جنگ میں ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔ سکھر پریس کلب پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو اور امان اللہ تنیو نے کہا کہ ایران پر امریکی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ٹرمپ اور نیتن یاہو جنگی جرائم اور غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی میں ملوث ہیں ان کے خلاف عالمی عدالت میں کارروائی ہونی چاہیے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے عالمی دہشت گرد ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنا غزہ کے 70 ہزار شہدا کے خون سے غداری ہے۔ لاڑکانہ میں جناح باغ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی کو ضلعی امیر ایڈووکیٹ نادرعلی کوسو، مقامی امیر رمیز راجا شیخ اور غلام عباس ڈھانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری امت کو متحد ہو کر سامراجی قوتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے اگر آج ہم متحد نہ ہوئے تو کل ہماری باری بھی آسکتی ہے۔ ٹھٹھہ پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے ضلعی امیر ایڈووکیٹ عبدالمجید سموں، مقامی کونسلر محرم علی خاصخیلی نے خطاب کیا۔ دادو میں ضلعی رہنما محمد موسیٰ ببر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، کندھ کوٹ پریس کلب پر منعقدہ مظاہرے سے حفیظ اللہ گولو، مولانا رفیع الدین چنا نے خطاب کیا جبکہ بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے ضلعی امیر سید علی مردان شاہ، فتح خان کھوسو اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی حالیہ خلاف ورزی، انسانی حقوق کی پامالی، اور ایران پر جارحیت میںبے گناہ مسلمانوں کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ عمل علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، اسرائیل اور امریکا طاقت کے زور پر بین الاقوامی معاہدوں کو پامال کر رہے ہیں۔ جیکب آباد میں مقامی دفتر سے ڈی سی آفس تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کو قائم مقام امیر محمد حنیف کھوسو اور ہدایت اللہ رند نے خطاب کیا،ٹنڈوالہیار میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے ضلعی امیر آصف یاسین،عاشق خانزاد اور رائو جاوید کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،شکارپور میںگھنٹہ گھر چوک پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے مقامی امیر مولانا صدرالدین مہر، اصغر پہوڑ ودیگر نے خطاب کیا۔ ٹنڈوآدم پریس کلب پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے مشتاق احمد عادل، عبدالغفورانصاری نے خطاب کیا جبکہ میرپورخاص، کشموربھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: احتجاجی مظاہرے سے ضلعی امیر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے میں ہونے والے مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی پریس کلب کے سامنے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل کی قیادت کی پریس کلب پر نے خطاب کیا کی جانب سے مظاہرہ کی اور ایران مظاہرے کی ایران پر کہا کہ ا کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

ایران کیجانب سے اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کیساتھ ساتھ ترکی و سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کو لکھے گئے اپنے خط میں ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ میں جاری وسیع انسانی تباہی کا جائزہ لینے اور امداد کی فی الفور فراہمی سمیت اس حوالے سے رابطہ کاری کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس طلب کرنیکا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے غزہ میں سفاک صیہونی رژیم کے ہاتھوں جاری فلسطینی عوام کی وسیع نسل کشی اور انسانیت سوز جنگی جرائم کو روکنے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ سمیت ترکی و سعودی عرب کے وزرائے خارجہ ہاکان فیدان و فیصل بن فرحان کو بھی خط تحریر کیا ہے۔ اپنے خط میں سید عباس عراقچی نے غزہ میں جاری وسیع انسانی تباہی کا جائزہ لینے اور امداد کی فی الفور فراہمی سمیت اس حوالے سے رابطہ کاری کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس طلب کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔ 

اپنے خط میں ایرانی وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ انتہائی تشویش اور گہری اخلاقی و سیاسی عجلت کے احساس کے ساتھ، میں ایک بار پھر آپ کو غزہ کی پٹی میں بگڑتی انسانی صورتحال کے حوالے سے خط لکھ رہا ہوں، یہ ایک ایسی صورتحال ہے کہ جو اس وقت امت اسلامیہ و عالمی برادری کو درپیش سنگین ترین بحرانوں میں سے ایک بن چکی ہے کیونکہ غزہ کی ابتر صورتحال انسانی برداشت کی حد سے تجاوز کر گئی ہے اور وہاں جو کچھ ہو رہا ہے وہ محض ایک انسانی بحران نہیں بلکہ شدید محاصرے میں محصور عام شہری آبادی کی منظم تباہی بھی ہے لہذا یہاں سرزد ہونے والے انسانیت کے خلاف گھناؤنے جرائم کی وسعت و شدت کے لئے فوری و مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔

سید عباس عراقچی نے لکھا کہ تازہ ترین اعداد و شمار اور تمام معتبر انسانی تنظیموں و میڈیا ذرائع کی رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ کی عام شہری آبادی کو ایسی صورتحال کا سامنا ہے کہ جسے صرف ایک لفظ میں بیان کیا جا سکتا ہے اور وہ ہے "وسیع نسل کشی"! انہوں نے لکھا کہ اس سے بھی زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ بڑھتے ہوئے شواہد، غزہ پر دوبارہ قبضہ کرنے اور اسے مقبوضہ فلسطینی اراضی میں مکمل طور پر الحاق کر لینے کے قابض صیہونی رژیم کے اسٹریٹجک و غیر قانونی ارادے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ 

اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں غزہ میں جاری انسانی تباہی کا جائزہ لینے اور امداد کی فوری فراہمی کے لئے ہم آہنگی پیدا کرنے سمیت غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ پر مستقل قبضے کے ارادے کے قانونی و سیاسی پہلوؤں کے جائزے، متفقہ مؤقف اختیار کرنے اور سفارتی، قانونی و اقتصادی وسائل سمیت بھرپور اقدامات پر عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے سید عباس عراقچی نے مزید لکھا کہ مذکورہ بالا صورتحال کو دیکھتے ہوئے اور اسلامی تعاون تنظیم کے چارٹر کی دفعات و وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاسوں کے انعقاد کے سابقہ طریقہ کار کے مطابق، میں باضابطہ طور پر یہ درخواست کرتا ہوں کہ تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس جلد از جلد منعقد کیا جائے!

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان میں اجتماع کا اعلان
  • جماعت اسلامی پاکستان کا لاہور میں اجتماع عام منعقد کرنے کا اعلان
  • بیوروکریٹس کی منی لانڈرنگ اور کرپشن، جماعت اسلامی نے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا
  • ایران کیجانب سے اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ
  • ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد کا منصورہ کا دورہ ، امیر جماعت اسلامی سمیت اہم عہدیداران سے ملاقاتیں
  • بھارت اور اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم قابلِ مذمت ہیں، مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، ثنااللہ سہرانی
  • بڑھتی  مہنگائی:جماعت اسلامی کا حکومت کیخلاف تحریک دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
  • یوم استحصال کشمیر، یوم سیاہ منایا گیا، مظاہرے، ریلیاں، بھارتی غیر قانونی اقدامات کیخلاف قوم یکجا: مذمتی قراردادیں منظور
  • پی ٹی آئی کا احتجاج، چھاپے، درجنوں گرفتاریوں کا دعویٰ، گنڈاپور نے خطاب نہ کیا، کارکنوں کا احتجاج
  • نوجوانوں میں صلاحیت کی کمی نہیں، مثبت استعمال کیا جائے: حافظ نعیم