حیدرآباد ،سابق اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن صوبہ سندھ کی کال پر سندھ بھر میں سندھ حکومت کے ریٹائرڈ ملازمین کے دیرینہ مطالبات جن میں پنشن میں 100 فیصد اضافہ، گروپ انشورنش و بنو نیل فنڈ سندھ کے تمام ریٹائرڈ ملازمین کو انکی زندگی میں ادائیگی کے لیے ضلعی ہیڈ کواٹر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ حیدرآباد میں گرتا ضلع حیدرآباد کے ضلعی صدر جناب شیف اللہ خاصخیلی کی قیادت میں حیدر آباد پریس کلب پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ایک بڑی تعداد میں ریٹائرڈ ملازمین نے شرکت کی۔ اس مظاہرے میں گر ٹا سندھ کے مرکزی صدر ضمیر خان، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محترمہ نگہت عباس نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے مطالبات کے حصول کے لیے نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے گر ٹا سندھ کے مرکزی صدر ضمیر خان نے حکومت سندھ کے رویے کی سخت مذت کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز گزرنے کے باوجو د سندھ کے ریٹائرڈ ملازمین کے دیرنیہ مسائل کو حل نہیں کر رہی ہے وہ ریٹائرڈ ملازمین کے گروپ انشورنس ان کی (GLI) و بنوئیل فنڈ (B.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریٹائرڈ ملازمین کے سندھ کے
پڑھیں:
اسلام آباد: ریٹائرڈ ایئر کموڈور عبدالسلام کی خودکشی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
ریٹائرڈ ایئر کموڈور عبدالسلام نے اسلام آباد کے رہائشی علاقے بحریہ انکلیو فیز 1 میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔
تھانہ بنی گالا پولیس کے مطابق انہوں نے خود کو سر پر گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور عبدالسلام کو شدید زخمی حالت میں فاروق اسپتال منتقل کیا۔
تاہم ریٹائرڈ ایئر کموڈورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ اس مبینہ خودکشی کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعے میں کوئی مشتبہ عنصر سامنے نہیں آیا، تاہم تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد بحریہ انکلیو بنی گالا ریٹائرڈ ایئر کموڈور عبدالسلام