وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اپنے بجٹ خطاب میں کہا ہے کہ صوبہ سندھ کا ترقیاتی بجٹ کل بجٹ کا قریباً 30 فیصد ہے، جو ملک کے دیگر صوبوں سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 23 فیصد، خیبرپختونخوا کا 25.3 فیصد جبکہ بلوچستان کا بجٹ اگرچہ زیادہ ہے، تاہم وہاں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومتیں ہمیشہ ترقیاتی ترجیحات کو اولین رکھتی ہیں۔ وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال کے آغاز پر وفاق نے 1.

9 ٹریلین دینے کا کہا، مگر بجٹ کے بعد یہ رقم 100 ارب روپے کم کر دی گئی۔ اب تک جو محاصل موصول ہوئے ہیں وہ انتہائی کم ہیں، اور ہم نے کم از کم 237 ارب روپے فوری طور پر ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ کی محصولات کی شرحِ نمو وفاق سے بہتر ہے۔ وفاق نے 13 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیا جبکہ ہم نے 16 فیصد زیادہ کلیکشن کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس آن سروسز تمام اضلاع میں برابر وصول کیا جاتا ہے، اور انفرااسٹرکچر سیس صرف کراچی والوں پر بوجھ نہیں، بلکہ ملک بھر کے تجارتی نقل و حرکت پر عائد ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا عبدالستار ایدھی کی زندگی پر مبنی فلم بنانے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ نے زرعی آمدن پر ٹیکس کے حوالے سے کہا کہ بیوروکریسی نے غلط راستہ دکھا کر زرعی شعبے کو نقصان پہنچایا، جس کے باعث گندم درآمد کرنا پڑی۔ ہم نے آئندہ برس زرعی انکم ٹیکس کا ہدف 8 ارب روپے رکھا ہے، جو فی ایکڑ 1052 روپے بنتا ہے۔ پنجاب میں یہ ہدف فی ایکڑ 372، خیبرپختونخوا میں 57 اور بلوچستان میں سب سے زیادہ ہے۔

مراد علی شاہ نے پاک بھارت حالیہ تنازع اور جنگی صورتحال پر تفصیلی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر پوری قوم متحد تھی۔ ہماری افواج، وفاقی قیادت، میڈیا اور عوام نے یکجہتی دکھائی، اور ہمیں کامیابی نصیب ہوئی۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے سے 10 مئی تک بلاول بھٹو نے ایک حقیقی حکمران کی طرح قیادت کی۔ امریکی و یورپی دوروں میں پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کی سندھ اسمبلی کی جانب سے مذمت کرتا ہوں۔ امریکا کے جنگی کردار پر بھی تنقید کی اور کہا کہ چیئرمین بلاول نے کھل کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی۔ اپوزیشن کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے بجٹ پر 135 ارکان کو بولنے دیا، ایسی بحث پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ اپوزیشن نے اپنے آئینی حق سے تجاوز کیا۔

مزید پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ریڈلائن، بھارت نے پانی روکا تو جنگ ہوگی، بلاول بھٹو

انہوں نے مختلف اسمبلیوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا اور کہا کہ سندھ اسمبلی میں 100 فیصد ارکان کو بولنے کا موقع ملا، جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں جمہوریت نہ ہونے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ سندھ کو سب سے بہتر صوبہ مانتے ہیں اور اسے سب کے لیے کھلا رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 1947 میں بھی لوگوں کو خوش آمدید کہا تھا، آج بھی کر رہے ہیں۔ اگر کوئی جانا چاہے تو اسے روکا نہیں جا سکتا، مگر ہم چاہتے ہیں کہ سب سندھ میں رہیں کیونکہ یہ سب سے بہترین جگہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بجٹ خطاب بلاول بھٹو پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی سید مراد علی شاہ وزیراعلی سندھ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ سندھ اسمبلی بلاول بھٹو زیادہ ہے

پڑھیں:

بااثر وڈیرے کا جانور پر بدترین تشدد، مبینہ طور پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی

سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر  وڈیرے نے مبینہ طور   پر  بے زبان اونٹنی کو  بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔کھیت میں گھس کر  پانی پینے پر  وڈیرے نے مبینہ طور  پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی۔ اونٹنی مالک کے مطا بق وڈیرے نے غصے میں اونٹنی کو ٹریکٹر  سے باندھ کرگھسیٹا اور منہ پر  ڈنڈے بھی مارے۔ زخمی اونٹنی کاعلاج کرانے اسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نےانکار کردیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا  نوٹس لیتے ہوئے میئر سکھر سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں نےکہا کہ جانور کے ساتھ اس طرح کاسلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔وزیراعلی مراد علی شاہ نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کو   اونٹنی کا علاج کرانے کی ہدایت کردی۔ادھر پولیس نے اونٹنی مالک کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا،  پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد 3 ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ  دیگر  2  ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی ویزا پالیسی سے بھارتی آئی ٹی انڈسٹری کو بڑا دھچکا، لاگت بڑھنے کا خدشہ
  • این ایف سی ایوارڈ کے ڈھانچے کو صوبوں میں افقی تقسیم کے لحاظ سے مکمل ازسرِنو مرتب کرنا ہوگا
  • کندھکوٹ،پولیس کامغوی اہلکار کی بازیابی کیلیے گرینڈ آپریشن
  • کیا پاکستان کے نئے صوبے بننے چاہئیں؟
  • پاکستان اور چین کا اشتراک : زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت
  • چربی والے جگر کے مریضوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ کن 3 بیماریوں کے باعث بڑھ جاتا ہے؟
  • بااثر وڈیرے کا جانور پر بدترین تشدد، مبینہ طور پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی
  • ڈیرے کا اونٹنی پر بد ترین تشدد، ٹریکٹر سے باندھ کرگھسیٹتا رہا، ٹانگ توڑ دی
  • عالمی پانی کا نظام غیر مستحکم ہوگیا ، سیلاب اور خشک سالی کے خطرات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے . عالمی موسمیاتی ادارہ
  • میرے ڈمپل کی شہرت ہانیہ عامر سے زیادہ ہے، فیصل رحمان