نور عالم نے قومی اسمبلی وسینٹ کے ملازمین کی ترقیوں پر سوال اٹھا دیا، تفصیلات مانگ لیں ،، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے قومی اسمبلی وسینٹ کے ملازمین کی ترقیوں پر سوال اٹھا دیا۔ قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایئر فورس کے پائلٹس کیلئے رسک الاونس نہیں ہے ،ایئر فورس کے پائلٹس کو رسک الاونس دیا جائے ،سب سے پہلے یہاں قانون توڑا جاتا ہے ،اپنوں کی پروموشن دھڑلے سے کریں گے تو ایسے تو نہیں ہوتا،معلومات کے مطابق یہاں چار سالوں میں لوگ 18 سے 22 گریڈ میں چلے گئے ،یہاں اسمبلی میں چار سالوں میں ایسا ہو جاتا ہے ۔

نور عالم خان نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں افسران کے فیملی ممبران بھرتی ہونے سے متعلق تفصیلات مانگ لیں، انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں افسران کے کتنے فیملی ممبران نوکر ہوئے ہیں؟نیشنل اسمبلی کے لئے ساڑھے چھ ارب رکھ رہے ہیں ،ہر آفس میں چھ چھ بندے پیئن بیٹھے ہوتے ہیں ،قبضہ مافیا سے پاکستان کی جان چھڑائیں ۔پی ٹی آئی رکن اسمبلی نثار جٹ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پوری دنیا میں سیرو تفریح کرکے آئے ہیں،نثار جٹ کے الفاظ پر آغا رفیع اللہ کا اعتراض،ایوان میں ہنگامہ آرائی ، نثار جٹ نے آغا رفیع اللہ کو شٹ اپ کہہ دیا،آغا رفیع اللہ اور نثار جٹ میں ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی ،آغا رفیع اللہ لڑائی کے لئے نثار جٹ کی طرف لپکے ،نثار جٹ بھی لڑائی کے لئے آگے بڑھے ،دیگر ارکان آغا رفیع اللہ اور نثار جٹ کے درمیان آگئے ،کئی پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے اراکین سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے ۔ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس 15 منٹ کیلئے ملتوی کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنو مئی، بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ نو مئی، بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ محکمہ موسمیات کی 25جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی ایرانی حملوں کا خوف، قطر میں امریکی شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری شوگر ایڈوائزری بورڈ نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دیدی تہران پر جارحیت بے بنیاد، روس ایرانی عوام کی مدد کیلئے تیار ہے، صدر پیوٹن قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع، ایران اسرائیل تنازع سمیت دیگر اہم معلاملات زیرِ غور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نے قومی اسمبلی نور عالم سب نیوز

پڑھیں:

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ عالم اسلام کی بیداری کا ثبوت:اختراقبال ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختراقبال ڈار نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدہ کے تحت حرم شریف اور روضہ رسولؐ کی حفاظت کی ذمہ داری پاکستان پر اللہ کا خاص کرم ہے۔ اختر ڈار نے کہا قطر میں اسلامی سربراہی کانفرنس میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف یک زبان ہونا اور پاک سعودیہ دفاعی معاہدے نے عالم اسلام کی بیداری کا ثبوت دیا ہے۔ تمام اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ اس معاہدہ میں شامل ہو جائیں‘ اسی میں عالم اسلام کی بقا ہے۔انہوں نے کہا اسلامی ملکوں کی ایک کرنسی ہونی چاہیے جس سے خطہ میں ڈالر کے مقابلہ میں نیا اسلامی روپیہ منظر عام پر آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضو ڈار، شہبازگجر، حاجی یعقوب، رفیق چوہان، عبدالستار بھٹی، طارق خان لودھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی؛ اب تک کتنی لڑکیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگی؟ تفصیلات جاری
  • ہمارے بجلی بلوں پر دیکھا جائے تو کئی ٹیکسز ادا کررہے ہیں، خواجہ اظہار
  • سواں گارڈن ہا ئوسنگ سوسائٹی کے سابقہ صدر پر الزامات ، 4 افراد پر پیک ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،، تفصیلات و دستاویزسب نیوزپر
  • انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا
  • صدر ٹرمپ کے گولڈ اور پلاٹینم کارڈز کیا ہیں اور اس سے کون فائدہ اٹھا سکتا ہے؟
  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ عالم اسلام کی بیداری کا ثبوت:اختراقبال ڈار
  • صحافیوں کو ہراساں کرنا جمہوری کلچر پر کاری ضرب ہے، عطا اللہ تارڑ
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا صحافی عبداللہ مومند کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار
  • وزیراعظم کی جنیوا میں نوازشریف سے ملاقات، پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
  • آپ لوگ دو  پیٹشنر ہیں ؟مطیع اللہ جان کا اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پرجسٹس محسن اختر کیانی  سے سوال