قومی اسمبلی میں حکومتی وزیر ،پی ٹی آئی ارکان میں ہاتھا پائی،شدید تلخ کلامی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
ویب ڈیسک:قومی اسمبلی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ، تقر یر کے دوران حکومتی وزیر حنیف عباسی اور عطا اللہ تارڑ سے پی ٹی آئی ارکان کی ہاتھا پائی کی کوشش ، شدید تلخ کلا می ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ، تقر یر کے دوران حکومتی وزیر حنیف عباسی اور عطا اللہ تارڑ سے پی ٹی آئی ارکان کی ہاتھا پائی کی کوشش ، شدید تلخ کلا می ہوئی ۔
وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب
بلاول بھٹو کی تقر یر کے دوران پی ٹی آئی اراکین پیپلز پارٹی اراکین کے سامنے آگئے،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ارکان کے درمیان شدید تکرار ہوئی، اس مو قع پر سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ اقبال آفریدی صاحب یہ آپ کی غلط فہمی ہے کہ اسمبلی نہیں چلنے دیں گے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کرنے پر پی ٹی آئی اراکین نے احتجاج شروع کر دیا ،اقبال آفریدی کی حکومتی ارکان سے ہاتھا پائی کی کوشش،اسمبلی کا سکیورٹی سٹاف درمیان میں آگیا ، اس موقع پر نثار جٹ شفقت عباس اور عطاء اللہ تارڑ کے درمیان شدید تلخ کلامی ہو ئی ۔
حنیف عباسی ، آغا رفیع اللہ امیر مقام ،عطا تارڑدیگر ارکان وزیر خزانہ کے پاس ڈھال بن کے کھڑے ہو گئے۔
روس اور چین کی ایران پر امریکی حملے کی مذمت
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہاتھا پائی کے دوران
پڑھیں:
شہباز شریف کا اوورسیز پاکستانیز سے خطاب، آج دوپہر کو نشر ہوگا
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کی تقریب سے خطاب کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم کا خطاب آج دوپہر کو نشر کیا جائےگا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے پرجوش تقریر کی، لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے آپریشن بنیان مرصوص، معیشت اور سفارتی تعلقات پر بات کی۔
دوسری جانب وزیر مملکت عون چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو جو فتح ملی اس سے دنیا میں پاکستان کی عزت بڑھی۔