ہم یلو لائن منصوبہ وقت سے پہلے مکمل کر کے دے رہے ہیں: شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
سینئر صوبائی وزیر اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ہم یلو لائن منصوبہ وقت سے پہلے مکمل کر کے دے رہے ہیں۔
سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ پر تنقید ہوتی رہتی ہے، لیکن ہم دن اور رات کوشش کر رہے ہیں کہ یہ پروجیکٹ چل سکے، ہماری یہ سوچ نہیں ہے کہ تاخیر کرو تو پیسے بڑھیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ گرین لائن کا کہا گیا تھا کہ روزانہ1 لاکھ سے زائد افراد سفر کریں گے، اس وقت گرین لائن اور اورنج لائن پر روزانہ 65 ہزار افراد سفر کرتے ہیں۔
سینئرصوبائی وزیر نے کہا کہ اس وقت ریڈ لائن بی آر ٹی پر تنقید ہو رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے ریڈ لائن میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہوئی، پہلے بس ڈپوز پر تنازع چل رہا تھا، پھر سول ایوی ایشن نے کہا کہ یہاں کام نہیں ہوسکتا، ریڈ لائن کے بیشتر ایشوز ہیں۔
سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ مستقبل الیکٹرک گاڑیوں کا ہے، الیکٹرک وہیکل سیکٹر میں غیرمعمولی پیش رفت چاہتے ہیں۔
انہوں نے گاڑیوں کی فٹنس سے متعلق کہا کہ پورے سندھ میں پہلے 2 انسپکٹرز تھے جو گاڑیوں کی فٹنس دیکھتے تھے، اب سندھ حکومت نے مشنری کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ گاڑیوں کی فٹنس لازمی ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ اس پر کام کر رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم خواتین کو مفت پنک ای وی اسکوٹرز دے رہے ہیں، خواتین کے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے 7 ہزار نئی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ پاکستان کی پہلی ای وی بس سندھ میں لائی گئی، اب ہم ای وی ٹیکسیاں شروع کرنے جا رہے ہیں، ای وی پنک ٹیکسیز میں خواتین ڈرائیور ہوں گی۔
شر جیل میمن کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ میں ایم وی آئی کو ڈیجیٹل کر رہے ہیں، وہیکل سرٹیفکیٹ آن لائن کیا ہے اور گاڑی کی چیکنگ مشین کے ذریعے ہوگی، اب کیو آر کوڈ کے ساتھ سرٹیفکیٹ جاری ہو گا اور ڈیجیٹل ہو گا.
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نے ایک ایپ بنائی جس پر 1 لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، پرائیوٹ اور سرکاری ادارے اپنی نوکریاں اس ایپ پر ڈال رہے ہیں۔ پلمبر ہو یا انجینئر تمام نوکریوں کی تفصیلات موجود ہیں۔ جاب پورٹل پر درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن رہے ہیں کہا کہ
پڑھیں:
چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔
چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔
مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔